ہفتہ, جولائی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

دفعہ ۳۷۰ ایک’احمقانہ‘ قانون تھا جو کشمیر میں بغاوت کا ذمہ دار تھا :ستیہ پال

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-05
in اہم ترین
A A
سجاد لون صرف 6 ایم ایل اے کے ساتھ جموں و کشمیر کا وزیر اعلی بننا چاہتے تھے: گورنر ملک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فوج کا امرناتھ یاتریوں کی سلامتی کیلئے ’آپریشن شیوا‘ شروع

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے متعدد عوامی وفود کی ملاقات 

سرینگر//(ویب ڈیسک)
جموں کشمیر کے سابق گورنر ‘ ستیہ پال ملک نے کہا ہے کہ دفعہ ۳۷۰ ایک’احمقانہ‘ قانون تھا جس نے کشمیر میں بھارت مخالف بغاوت کو جنم دیا ۔
ریڈف ڈاٹ کام کو ایک انٹرویو میں ملک نے کہا کہ وہ دفعہ ۳۷۰ کی منسوخی کی حمایت کرتے تھے۔انہوں نے کہا’’جی ہاں میں نے اسے(۳۷۰) ہٹانے کیلئے خط لکھا۔ خط جموں کشمیر کے گورنر کی طرف سے آنا چاہیے۔ یہ خط پارلیمنٹ کے سامنے رکھا گیا‘‘۔
ملک نے مزید کہا ’’یہ ایک احمقانہ قانون تھا۔ یہ ریاست میں بغاوت کا ذمہ دار تھا۔ کشمیریوں نے کبھی خود کو بھارت کا حصہ نہیں سمجھا‘‘۔
یہ پوچھنے پر کہ کیا دفعہ ۳۷۰ کو ہٹانے سے اوسط کشمیریوں کی ذہنیت کو تبدیل کرنے میں مدد ملی ہے؟سابق گورنر کاکہنا تھا ’’ہاں مجھے لگتا ہے کہ اس سے کچھ لوگوں کی سوچ بدل گئی ہے‘‘۔انہوں نے کہا ’’اس کی منسوخی کے بعد، وہاں میرے دور میں ایک بھی گولی نہیں چلائی گئی۔ محبوبہ مفتی نے خبردار کیا تھا کہ خون کی ندیاں بہیں گی۔ اس قسم کا کچھ نہیں ہوا‘‘۔
دفعہ ۳۷۰ کی منسوخی سے ایک دن پہلے جموں کشمیر نیشنل کانفرنس کی قیادت کی وزیر اعظم نرنیدرمودی سے دہلی میں ملاقات کے بارے میں ملک کاکہنا تھا ’’عبداللہ نے مودی سے ملاقات کی، لیکن مجھے نہیں معلوم کہ کیا بات چیت ہوئی۔ سب جانتے تھے کہ اسے(۳۷۰) کو ہٹا دیا جائے گا۔مودی نے۲۰۱۹ کی انتخابی مہم کے ذریعے اس کے خاتمے کے حق کی بات کی۔‘‘
ملک نے کہا کہ جموں کشمیرکو مرکز کے دو زیر انتظام علاقوں میں تقسیم نہیں کیا جانا چاہئے تھا ۔ انہوں نے کہا ’’میری ذاتی رائے ہے کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ یہ اقدام اب بھی (مرکز) کو نقصان پہنچا رہا ہے‘‘۔
پھرایسا کیوں کیا گیا ؟اس کے جواب میں جموں کشمیر کے سابق گورنر کاکہنا تھا ’’میں نہیں جانتا۔ ہوسکتا ہے کہ ایسا اس لیے کیا گیا ہو کہ جب یہ یو ٹی ہے تو پولیس براہ راست مرکز کے تحت آتی ہے جو کہ ریاست ہونے پر ایسا نہیں ہے۔‘‘

اوڑی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ‘ خاتون کا پیر زخمی
اْوڑی//
شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے اْوڑی علاقے میں جمعہ کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک ۳۲ سالہ خاتون زخمی ہو گئی۔
سرکاری ذرائع کے حوالے سے ایک خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ خاتون سلیمہ بیگم چرندا کے قریب زخمی ہوئی جہاں وہ لکڑیاں جمع کرنے گئی تھی۔ انہوں نے کہا’’اس کے بائیں پاؤں میں چوٹ آئی ہے اور یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ ایک قریبی جنگلاتی علاقے سے لکڑیاں اکٹھی کر رہی تھی‘‘۔
ایک پولیس اہلکار نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا’’ اسے فوری طور پر علاج کیلئے سب ڈسٹرکٹ اسپتال، اْوڑی منتقل کیا گیا، جہاں سے بعد میں اسے مزید علاج کیلئے بارہمولہ کے سرکاری میڈیکل کالج منتقل کیا گیا‘‘۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آج سے۷نومبر تک برفباری اور بارشوں کاامکان

Next Post

نظر بندوں کو جموںکشمیر سے باہر منتقل کرنے پر مرکز سے جواب طلب

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

خراب موسمی حالات کے پیش نظر امر ناتھ یاترا عارضی طور معطل
اہم ترین

فوج کا امرناتھ یاتریوں کی سلامتی کیلئے ’آپریشن شیوا‘ شروع

2025-07-12
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے متعدد عوامی وفود کی ملاقات 
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے متعدد عوامی وفود کی ملاقات 

2025-07-12
پہلگام میں عمر کابینہ کا اجلاس:ـ’دہشت گردی سے خوفزدہ نہیں ہوں گے‘
اہم ترین

سیاحت کی بحالی:وزیر اعلیٰ کی ملک بھر کے ٹور آپریٹرز کے ساتھ بات چیت

2025-07-12
اہم ترین

 کشمیر کے بعض حصوں میں تیز ہواؤں اور بارشوں نے تباہی مچا دی

2025-07-12
امکانی حملے‘ جموں میں ہائی الرٹ ، آرمی اسکول تا حکم ثانی بند، جموں شہر فوجی چھاونی میں تبدیل
اہم ترین

جموں خطے میں سرگرم دہشت گردوں کا سراغ لگانے کیلئے  فورسز آپریشن 

2025-07-12
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

مودی کونامبیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

2025-07-10
پولیس سربراہ کا ریاسی اور رام بن میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا
اہم ترین

پولیس سربراہ کا شمالی کشمیر کا دورہ سکیورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

2025-07-10
تبت میں چین کا سب سے بڑا ڈیم ہندوستان کے لیے ممکنہ ’واٹر بم‘ کیوں ہے ؟
اہم ترین

تبت میں چین کا سب سے بڑا ڈیم ہندوستان کے لیے ممکنہ ’واٹر بم‘ کیوں ہے ؟

2025-07-10
Next Post
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس

نظر بندوں کو جموںکشمیر سے باہر منتقل کرنے پر مرکز سے جواب طلب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.