ہفتہ, جولائی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

عمران خان قوم کو گمراہ کررہا تھا ‘ اسی لئے حملہ کیا:حملہ آور

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-03
in تازہ تریں
A A
پاکستان :عمران خان کی حکومت اکثریت سے محروم
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

رام بن سڑک حادثے میں ۴ہلاک،۶ دیگر زخمی  

۱۳جولائی کی سرکاری چھٹی کو جلد بحال کرایا جائے گا:تنویر صادق

سرینگر/۳نومبر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر فائرنگ کرنے والے مبینہ حملہ آور نے اس حملے کی وجہ بتادی۔
پولیس کی گرفت میں موجود حملہ آور نے بتایا کہ اس نے عمران خان پر اس لیے حملہ کیا کیونکہ وہ قوم کو گمراہ کر رہا تھا۔
اس کا کہنا تھا کہ یہ لوگوں کو گمراہ کر رہا تھا جو مجھے اچھا نہیں لگ رہا تھا، یہ اذان کے وقت اسپیکر بجا رہا تھا جو مجھے اچھا نہیں لگا۔
اس مبینہ حملہ آور کا کہنا تھا کہ جس دن سے یہ لاہور سے نکلے اس دن سے میں نے یہ سب سوچا ہوا تھا۔
حملہ آور کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس نے فائرنگ کے دوران صرف اور صرف عمران خان کو مارنے کی کوشش کی تھی۔
حملہ آور سے پوچھا گیا کہ تمہارے پیچھے کتنے لوگ ہیں اس پر اس نے جواب دیا کہ وہ اکیلا ہے اور اس ساتھ کوئی نہیں ہے۔ اس نے یہ بھی بتایا کہ وہ بائیک پر آیا تھا اور اس نے اپنی بائیک اپنے ماموں کی دکان پر کھڑی کردی۔
اس سے پہلے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں مسلح شخص کی فائرنگ سے سابق وزیراعظم عمران خان اور سینیٹر فیصل جاوید سمیت متعدد رہنما زخمی ہوئے اور ایک کارکن جاں بحق ہوا۔
پاکستان کے اخبار’ڈان‘ میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق فیصل جاوید نے زخمی حالت میں ویڈیو بیان میں کہا کہ ’عمران خان کے لیے دعا کریں، اللہ کا شکر ہے سب خیریت سے ہیں، چند ساتھی زخمی ہوئے ہیں اور کہا جارہا ہے کہ ایک ساتھی جاں بحق ہوئے ہیں‘۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’اس پر انکوائری ہونی چاہیے لیکن ہمارے حوصلے بلند ہیں، آزادی کی تحریک رکے گی نہیں، عمران خان خیریت سے ہیں، میں کنٹینر میں دیکھ رہے ہیں، بتایا جارہا ہے خان صاحب خیریت سے ہیں‘۔
قبل ازیں کنٹینر سے اعلانات کیے جا رہے تھے کہ عمران خان خیریت سے ہیں تاہم فوٹیجز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران خان کو کنٹینر سے گاڑی میں بیٹھا کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اننت ناگ میں دو غیر مقامی مزدو فائرنگ میں زخمی

Next Post

کشمیری اور تاریکیاں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
تازہ تریں

رام بن سڑک حادثے میں ۴ہلاک،۶ دیگر زخمی  

2025-07-12
مارچ سے لوگوں کو 2 سو یونٹ مفت بجلی فراہم کی جائے گی: تنویر صادق
تازہ تریں

۱۳جولائی کی سرکاری چھٹی کو جلد بحال کرایا جائے گا:تنویر صادق

2025-07-12
روح اللہ کا وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج سستی تشہیر:سکینہ
تازہ تریں

 پیر سے اسکولوں کے اقات کار میں تبدیلی کا امکان :ایتو

2025-07-12
سرینگر ایئر بیس پر اپ گریڈڈ مگ 29 لڑاکا طیاروں کا ایک سکواڈرن تعینات
تازہ تریں

فضائیہ کا جگوار جنگی طیارہ گر کرتباہ، دونوں پائلٹ کی موت

2025-07-10
تازہ تریں

نوکری دلانے کے نام پر فراڈ‘۷۵لاکھ روپے متاثرین کو واپس

2025-07-10
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
تازہ تریں

وادی میںجاری بارشوں سے شدید گرمی کی لہر سے لوگوں کو راحت 

2025-07-10
کشمیر میں موسم خشک و خوشگوار‘۲۶مارچ تک موسم خشک رہے گا
تازہ تریں

وادی میںبارشوں کے بعد رات کے درجہ حرارت میں کمی

2025-07-09
بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش کو گرفتار‘ممنوعہ اشیاء ضبط
تازہ تریں

بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش کو گرفتار‘ممنوعہ اشیاء ضبط

2025-07-09
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

کشمیری اور تاریکیاں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.