پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

کشمیری اور تاریکیاں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-03
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

کچھ چیزیں ایک دوسری کیلئے بنی ہوتی ہیں… آپ لاکھ کوشش کیجئے تو بھی آپ ان کو جدا نہیں کر سکتے ہیں… بالکل بھی نہیں کر سکتے ہیں …جیسے کشمیری اور تاریکیاں ۔موسم سرما میںکشمیریوں اور تاریکیوں کاایسا ساتھ ہے جسے کوئی نہیں توڑ سکتا ہے… یوں سمجھ لیجئے ان دونوں کو فیوی کول سے جوڑ دیا گیا ہے …اور فیوی کول کا جوڑ کوئی توڑے نہیں توڑ سکتا ہے …ایسا لگتا ہے کہ جیسے کشمیریوں نے موسم سرما کے ساتھ کوئی معاہدہ کیا ہوا ہے… یہ معاہدہ کہ دنیا بھلے ہی کہاں سے کہاں پہنچ گئی ہے… کشمیر میں پن بجلی پروجیکٹوں کا جال کیوں نہ بچھ جائے … لیکن کشمیری پھر بھی تاریکیوں کے ساتھ ہیں … ایک ساتھ ہی موسم سرما گزار دیں گے … اور ہر گزرتے سال ہمیں اس بات پر اور زیادہ یقین ہو جاتا ہے… اس بات کا یقین کہ … کہ نہ کشمیری تاریکیوں کا ساتھ چھوڑنے کیلئے تیار ہیں اور… اور نہ تاریکیاں کشمیریوں کا … ایسا لگتا ہے کہ جیسے یہ ایک دوسرے کیلئے ہی بنے ہیں… یہ بات تو طے ہے کہ کم از کم موسم سرما میں تو یہ ایک دوسرے کیلئے ہی بنے ہیں… کسی اور کیلئے نہیں… بالکل بھی نہیں… گرچہ ہمیں یقین دلایاجاتا ہے… باربار اور ہر بار یہ یقین دلایا جا رہا ہے کہ بس اب بہت ہو گیا ہے … اب تو تاریکیوں اور کشمیریوں میں سرما ایک ساتھ گزارنے کا معاہدہ ختم ہو نا چاہیے… ختم ہوجائیگا … لیکن صاحب ایسا ہوتا نہیں ہے …ابھی تو موسم سرمانے پوری طرح دستک بھی نہیں دی ہے… بالکل بھی نہیں دی ہے اور… اور دیکھئے تاریکیوں نے اپنے ڈیرے ڈالنے شروع کردئے ہیں… امید ہے کہ جوں جوں سرما قریب سے قریب تر ہو جائیگا … کشمیریوں اور تاریکیوں میں تعلق اور زیادہ گہرا ہو تا جائیگا …اور کوئی بھی ان کے بیچ نہیں آئیگا‘نہیں آپائیگا … سرکاری یقین دہانیاں ہی اور نہ یہ حقیقت کہ … کہ پن بجلی پروجیکٹوں کی تعداد بڑھ رہی ہے‘ ان کی پیداواری صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے… کشمیر میں بجلی کا ترسیلی نظام بھی درست ہو رہا ہے… رسیونگ گرڈوں کی صلاحیت اور گنجائش بھی بڑھ رہی ہے… لیکن ان سب میں اتنی ہمت اور جرأت کہاں جو یہ کشمیریوں اور تاریکیوں میں حائل ہوجائیں… کوئی اتنی ہمت نہیں کر سکتا ہے ۔اور اس لئے نہیں کر سکتا ہے کہ کچھ چیزیں بنی ہی ہو تی ہیں ایک دوسرے کیلئے … جیسے کشمیری اور تاریکیاں ‘یہ دونوں ایک دوسرے کیلئے بنی ہیں اور… اور کوئی ان کو ایک دوسرے سے جدا نہیں کر سکتا ہے… بالکل بھی نہیں کرسکتا ہے… اس لئے آئیے اور … اور اپنے موسم سرما کے اس وفادار ساتھی اور ہمسفر کا والہانہ استقبال کیجئے … تاریکیوں کا استقبال کیجئے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

عمران خان قوم کو گمراہ کررہا تھا ‘ اسی لئے حملہ کیا:حملہ آور

Next Post

نورالحسن نے کوہلی پر جعلی فیلڈنگ کا الزام لگایا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post

نورالحسن نے کوہلی پر جعلی فیلڈنگ کا الزام لگایا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.