سرینگر/۳ نومبر
پولیس نے کہا ہے کہ جنوبی اننت ناگ ضلع کے ایک اسکول میں کام کرنے والے غیر مقامی مزدوروں کو جمعرات کو ملی ٹنٹوں نے گولی مار کر زخمی کر دیا۔
جموں و کشمیر پولیس کے مطابق متاثرین بوندیالگام علاقے میں ایک پرائیویٹ سکول میں کام کر رہے تھے۔ متاثرین میں سے ایک کا تعلق بہار سے ہے جبکہ دوسرا پڑوسی ملک نیپال سے ہے۔ انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
کشمیر زون کی پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا”دہشت گردوں نے دو غیر مقامی مزدوروں (ایک بہار سے اور دوسرا نیپال سے) پر گولی چلا دی، جو ضلع اننت ناگ کے بونڈیا گام میں ایک نجی اسکول میں کام کر رہے تھے۔ دونوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے“۔
اس دوران فورسز نے حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔(ایجنسیاں