سرینگر//
جموںکشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیاں کے کلورا گاوں میں سڑک کے ایک حادثے میں اسکوٹی سوار جاں بحق ہوا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روز شوپیاں کے کلورا گاوں میں آٹو رکشا اور اسکوٹی کے درمیان ٹکر ہوئی جس وجہ سے سکوٹی سوار شدید طورپر زخمی ہوا۔آس پاس موجود لوگوں نے زخمی نوجوان کو ہسپتال پہنچایا تاہم وہ وہاں پر جانبر نہ ہو سکا۔
متوفی کی شناخت محمد یوسف ڈار ساکن کلورا کے بطور ہوئی ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔