پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

۳۷۰ کی منسوخی واجپائی اور مکھرجی کا مشن تھا :چگ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-30
in مقامی خبریں
A A
پردیس کانگریس کمیٹی کے نئے صدر کا انتخاب
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

سرینگر//
بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی) کے قومی جنرل سکریٹری اور امور کشمیر کے انچارج ترون چگ نے ہفتہ کو کہا کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جموں کشمیر میں بی جے پی کی آمد سے مایوسی کا اظہار کیا ہے، کیونکہ ان کی پارٹی کے شاہی دوا خانہ کا کاروبار بند ہو گیا ہے۔
چگ نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق نے جموں کشمیر کے لوگوں کو ایک دوسرے سے لڑانے پر رکھا اور اس طرح انہیں ہر بنیادی حق سے محروم رکھا۔
بی جے پی کے قومی جنرل سیکریٹری نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی ‘کشمیر نیوز سروس کو بتایا کہ این سی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ مایوس ہو گئے ہیں جو کافی عرصے سے ردی کی باتیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں بی جے پی کی آمد کے ساتھ ہی این سی شاہی دوا خانہ بند ہو گیا جس کا واحد اور بنیادی مقصد جموں و کشمیر کے لوگوں کو ایک دوسرے سے لڑنے پر مجبور کرنا تھا۔
چگ کاکہنا تھا’’ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ہمیشہ اپنے بیانات سے عوام میں بے یقینی پھیلانے کی کوشش کی۔ وہ اپنے ذاتی مفادات کے لیے لوگوں کو آپس میں لڑاتے تھے اور اس کے نتیجے میں وہ مقامی آبادی کو ہر بنیادی حق سے محروم کرتے تھے‘‘۔
بی جے پی لیڈرکاکہنا تھاکہ جموں و کشمیر میں غیر یقینی صورتحال اور اسے ترقی سے دور کرنے کی وجہ نیشنل کانفرنس ہے جس نے ذاتی فائدے کے لیے جموں و کشمیر کو لوٹا ہے۔ چگ کاکہنا تھا’’این سی نے سونے اور ہیرے سے اپنے خزانے بھرے، لیکن مقامی لوگوں کو بنیادی سہولیات سے بھی محروم رکھا۔ اس کی تین نسلوں نے جموں و کشمیر کو لوٹا‘‘۔
چگ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے آرٹیکل ۳۷۰؍اور۳۵(اے) کو ختم کرکے آنجہانی شما پرساد مکھرجی اور آنجہانی اٹل بہاری واجپائی کے مشن کو پورا کیا۔انہوں نے کہا ’’یہ آنجہانی شاما پرساد مکھرجی اور آنجہانی اٹل بہاری واجپائی کا آرٹیکل ۳۷۰؍ اور۳۵(اے) کو منسوخ کرنے کا خواب تھا۔ دونوں رہنما ایک ودھان، ایک نشان، ایک پردھان پر یقین رکھتے تھے۔ آنجہانی مکھرجی نے ۱۹۵۰ میں اس مشن پر کام کرنا شروع کیا۔ تاہم یہ پی ایم مودی جی ہی تھے جنہوں نے اس مشن کو پورا کیا اور جموں و کشمیر کے ہندوستان کے ساتھ مکمل انضمام کو یقینی بنایا‘‘۔
بی جے پی کے قومی جنرل سیکریٹری نے علاقائی مرکزی دھارے کی سیاسی جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان سیاستدانوں کو جموں و کشمیر کے لوگوں نے مسترد کر دیا ہے کیونکہ عوام کو ان کی دوغلی باتوں نے اپنے ذاتی مفادات کیلئے وسائل جموں و کشمیر کو لوٹ لیا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وادی میںنومبر کے پہلے ہفتے کے دوران برفباری اور بارشیں متوقع

Next Post

قرآن کے نسخے کو پانی میں پھینکنے والا گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
Next Post
سرینگر میں قرآن پاک کو پانی میں پھینکنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار:پولیس

قرآن کے نسخے کو پانی میں پھینکنے والا گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.