اتوار, جولائی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

سوشل میڈیاپر کم سن لڑکے رفاقت علی کی جد وجہد سے بھری زندگی کی ویڈیو وائرل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-30
in مقامی خبریں
A A
سوشل میڈیاپر کم سن لڑکے رفاقت علی کی جد وجہد سے بھری زندگی کی ویڈیو وائرل

SRINAGAR, OCT 29 (UNI):- Rafaqat Ali selling Kangris (fire pots) at Hawal Srinagar to help his family to earn livelihood. UNI PHOTO-34U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں میں روزگار میلہ‘۲۳۷امیدواروں کو تقرری نامے تقسیم

سری نگر میں بد نام زمانہ منشیات فروش کی جائیداد قرق:پولیس

سرینگر//
’’گھر میں سختی ہے ، تھوڑی غریبی ہے ، باپ بیمار تھے جو پانچ برس قبل انتقال کر گیا‘اس کی دوائی کیلئے پیسے نہیں ہوتے تھے ‘‘۔
یہ باتیں ایک کمسن مگر حوصلہ مند دس سالہ بچے کی ہیں جو پانچویں میں زیر تعلیم ہونے کے علاوہ اسکول سے چھٹی کے بعد یہاں حول میں کانگڑیاں بیچ کر اپنے گھر کے بھاری بھر کم معاشی بوجھ کو ہلکا کرنے کی جدو جہد کر رہا ہے ۔
رفاقت علی نامی اس معصوم لڑکے کے چہرے پر جہاں یتیمی کے آثار نمایاں ہیں وہیں اس کی دل کو چیرنے والی باتوں سے اس کی بے بسی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔
لڑکے کا کانگڑیاں بیچنے اور میڈیا کے ساتھ بات کرنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو رہا ہے اور کمنٹس میں لوگ ان کو مدد کرنے کیلئے آگے آنے کی حامی بھر رہے ہیں۔
بادام واری حول سے تعلق رہنے والا رفاقت علی پانچ برس کا ہی تھا جب اس کا والد ایک مہلک بیماری میں مبتلا ہو کر انتقال کر جاتا ہے جس سے گھر کے حالات بد سے بد تر ہوجاتے ہیں۔
رفاقت کے گھر میں والدہ کے علاوہ دو بہنیں اور ایک بھائی بھی ہے لیکن وہ سب اس قدر چھوٹے ہیں کہ گھر کے بھاری مالی بوجھ کو اپنے نازک کندھوں پر اٹھانے کو برداشت کرنے کے اہل نہیں ہیں۔
اس لڑکے کو ایک ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے’’گھر میں سختی ہے ، تھوڑی غریبی ہے ، باپ بیمار تھا اس کی دوائی کے لئے پیسے نہیں تھے ‘‘۔ان کا کہنا تھا’’میرا بھائی ایک شٹرنگ والے کے ساتھ کام کر رہا تھا لیکن اس کا کام ٹھپ ہوگیا ہے ‘‘۔
رفاقت نے کہا کہ میں اب پچھلے ڈیڑھ ماہ سے کانگڑیاں بیچ کر کچھ کمانے کی کوشش کر رہا ہوں۔اس نے کہا’’لیکن کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ ایک کانگڑی بھی بک نہیں جاتی ہے گذارش کی اگر ہوسکے تو ہمارے مدد کریں‘‘۔
اس کی بہن کا کہنا ہے’’ہمارے والد مہلک بیماری میں مبتلا تھے ، دوائی پر کافی خرچہ آتا تھا، ہم نے ان کو شیر کشمیر میڈیکل انسٹی چیوٹ صورہ میں داخل کریا وہاں ان کے علاج پر کافی کرچہ آتا تھا‘‘۔اس نے کہا کہ ہم وہ خرچہ برداشت کرنے کی پوزیشن میں نہیں تھے اگر ہم ان کا بروقت علاج کراتے شاید وہ بچ جاتے ۔
اس کا کہنا ہے’’میں نے دسویں جماعت کے بعد پڑھائی چھوڑ دی کیونکہ گھریلو حالات ہی ایسے ہیں۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گنجائش سے زیادہ اسکولی بچوں کو گاڑی میں سوار کرنے پر وین ضبط

Next Post

وادی میںنومبر کے پہلے ہفتے کے دوران برفباری اور بارشیں متوقع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

logoo76-1
مقامی خبریں

جموں میں روزگار میلہ‘۲۳۷امیدواروں کو تقرری نامے تقسیم

2025-07-13
جموںکشمیر پولیس کی ایمرجنسی خدمات حاصل کرنیکی موبائل ایپ
مقامی خبریں

سری نگر میں بد نام زمانہ منشیات فروش کی جائیداد قرق:پولیس

2025-07-13
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

ہندوارہ پولیس کی سائبر فراڈ کے خلاف کامیابی‘۲۸لاکھ روپے کی رقم بازیاب

2025-07-13
وادی کشمیر میں آلو بخارے کی کاشت جوبن پر، لیکن نرخوں میں گراوٹ سے کسان پریشان
مقامی خبریں

وادی کشمیر میں آلو بخارے کی کاشت جوبن پر، لیکن نرخوں میں گراوٹ سے کسان پریشان

2025-07-13
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

سوپور میں پولیس کے نام پر رقم اینٹھنے والا جعلساز گرفتار

2025-07-13
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

پانپور میں۲منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-12
نارکو دہشت گردی میں ملوث افرادسے سختی سے نمٹا جائے گا:ڈی جی پی پربھات
مقامی خبریں

پولیس سربراہ کا جنوبی کشمیر کا دورہ‘ سیکورٹی منظر نامے کاجائزہ 

2025-07-12
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

پٹن میں پی ڈی ڈی لائن مین رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

2025-07-12
Next Post
وادی کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کا امکان

وادی میںنومبر کے پہلے ہفتے کے دوران برفباری اور بارشیں متوقع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.