ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بارہمولہ جھڑپ میں زخمی فوجی اہلکار دم توڑ بیٹھا

ایک جنگجو کو گرفتار کیا گیا ‘ دوسرا زخمی حالت میں فرار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-28
in اہم ترین
A A
بارہمولہ جھڑپ میں زخمی فوجی اہلکار دم توڑ بیٹھا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

سرینگر//
حکام نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے تاری پورہ جنگلات کے ونسیران علاقے میں جمعرات کو شروع ہونے والے انکاؤنٹر کے دوران لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) کے ایک جنگجو کو گرفتار کیا گیا ہے، جب کہ زخمی فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ضلع بارہمولہ کے ونسیران تاری پورہ جنگل علاقے میں جنگجوؤں کی موجودگی سے متعلق مخصوص اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس اور فورسز کی مشترکہ ٹیموںنے محاصرے اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔
پولیس نے بتایا کہ تلاشی کے دوران مذکورہ علاقے میں پناہ لینے والے جنگجوؤں نے تلاشی پارٹی پر فائرنگ کی، جس کے جواب میں انکاؤنٹر شروع ہوا، پولیس نے بتایا کہ اس کے بعد ہونے والے تصادم میں ۵۲ آر آر کا ایک جوان زخمی ہوا اور اسے طبی امداد کے لیے وہاں سے نکالا گیا، جسے بعد میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموںکی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔اس کی شناخت رائفل مین کلبھوشن منتا کے طور ہوئی ہے ۔
لشکر طیبہ کے ایک عسکریت پسند نثار احمد بھٹ ولد محمد اکبر بھٹ ساکنہ شرکوائی کریری، ضلع بارہمولہ کو زندہ پکڑ لیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ لشکر طیبہ کے ایک اور عسکریت پسند عثمان پاکستان کا ہے، جو مختلف مقدمات میں مطلوب ہے، اس کا تعاقب کیا جا رہا ہے‘وہ معرکہ آرائی میں زخمی ہوا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار کیے گئے عسکریت پسند سے ایکرائفل‘ایک میگزین‘۲۸راؤنڈز سمیت دیگر مجرمانہ مواد برآمد کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت تھانہ شیری میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
بتادیں کہ مذکورہ جنگل علاقے میں بدھ کے روز سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن شروع کر دیا تھا جس دوران سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی جوان زخمی ہوا تھا جس کو علاج و معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مرکز جموںکشمیر کی صورتحال پر پر قرطاس ابیض جاری کرے:کانگریس

Next Post

’پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا خمیازہ بھگتنا پڑ یگا‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ
اہم ترین

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

2026-07-18
’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘
اہم ترین

’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘

2026-07-18
 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ

2026-07-18
آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ
اہم ترین

آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ

2026-07-18
فوج نے اوڑی سیکٹر میں در اندازی کی کوشش ناکام بنایا
اہم ترین

بھدرواہ میں فائرنگ کے  واقعے میں ایک شخص ہلاک  ایس او جی کے تین اہلکار زخمی

2026-07-18
سول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں ‘ ۱۰۸ جے کے اے ایس افسران تبدیل
اہم ترین

 محکمۂ اطلاعات میں تبادلے‘۱۶ افسران  کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

2026-07-18
مرکز بھرپائی کرے تو دو   منٹ میں شرب پر  پابندی لگ سکتی ہے :فاروق
اہم ترین

ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر مبینہ قاتلانہ حملے کے ملزم کی ضمانت مسترد

2026-07-18
Next Post
پاکستان کو اپنے زیر قبضہ کشمےر میں مظالم کے خمیازہ بھگتنا پڑے گا :راج ناتھ

’پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا خمیازہ بھگتنا پڑ یگا‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.