جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

مرکز جموںکشمیر کی صورتحال پر پر قرطاس ابیض جاری کرے:کانگریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-28
in اہم ترین
A A
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

نئی دہلی//
کانگریس نے جموں کشمیر میں’ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات‘ کے درمیان کشمیری پنڈتوں کے ’مسلسل اخراج‘ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو وہاں کی صورتحال پر ایک قرطاس ابیض جاری کرنا چاہئے ۔
کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے جمعرات کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کشمیر میں حالات ابتر ہوتے جا رہے ہیں اور گزشتہ آٹھ برسوں کے دوران وہاں حالات مزید خراب ہوئے ہیں۔’’ حکومت وہاں انتخابات نہیں کرا پارہی ہے اور دہشت گرد لوگوں کو نشانہ بنا کر قتل کر رہے ہیں، لیکن مودی حکومت اس صورتحال کو معمول کے مطابق بتا رہی ہے ‘‘۔
کانگریسی ترجمان نے کہا کہ جموں کشمیر میں ۱۰ ماہ میںتیس کشمیری پنڈت مارے گئے ہیں۔ دہشت گرد نشانہ بنا کر وارداتیں انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ’’شوپیاں جیسی جگہ پر۳۲ سال سے دہشت گردی کے ماحول میں جو کشمیری پنڈت رہ رہے تھے ، وہ بھی ہجرت کرنے لگے ہیں۔ اس دیوالی پر ۱۵ خاندان شوپیاں جیسی جگہ چھوڑ کر چلے گئے ہیں‘‘۔
کھیڑا نے کہا کہ مودی حکومت جموں کشمیر میں امن و سکون کی بات کرتی ہے لیکن سچائی یہ ہے کہ آئے دن دہشت گرد کشمیری پنڈتوں اور دیگر کو نشانہ بنا کر قتل کر رہے ہیں اور انہیں بھاگنے پر مجبور کر رہے ہیں لیکن حیرانی کی بات یہ ہے کہ مسلسل جاری ان دہشت گردانہ واقعات کے درمیان حکومت دعویٰ کرتی ہے کہ وہاں حالات معمول پر آ رہے ہیں۔
کانگریسی ترجمان نے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کی نقل مکانی مسلسل ہو رہی ہے ۔ چاروں طرف خوف اور دہشت کا ماحول ہے ۔ اگر مودی سرکار کی نظر میں یہ معمول کی صورتحال ہے تو اسے اپنی آنکھیں ضرور کھولنی چاہئیں۔
کھیڑا نے کہا کہ مرکزی حکومت کی آؤٹ ریچ پالیسی کے تحت اس کے وزراء جموں و کشمیر میں پروگرام کر رہے ہیں لیکن کسی وزیر کی ہمت نہیں ہے کہ وہ کشمیری پنڈتوں کے کیمپوں میں جا کر ان کی خیریت دریافت کرے ۔
ڈاکٹر منموہن سنگھ کی حکومت میں کشمیری پنڈتوں کیلئے کیے گئے کاموں کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس دوران ساڑھے چار سو کشمیری پنڈتوں کو ملازمتیں دی گئیں۔ تب کشمیری پنڈت انتخابی سرگرمیوں میں بھی شامل ہوتے رہے ۔ جموں کے مضافات میں کشمیری پنڈتوں کے لیے ایک بستی قائم کی گئی تھی اور کشمیری پنڈت۷۵فیصد تک ووٹ ڈالتے تھے لیکن آج وہ کشمیری پنڈت بھی ہجرت کر رہے ہیں جو برسوں سے وہاں مقیم تھے ۔
کانگریس کے ترجمان نے کہا کہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق حکومت کے دعوے جھوٹے ہیں اور مرکز کو چاہئے کہ وہ وہاں گزشتہ۸برسوں میں جو ماحول بنا ہے اس کے بارے میں وائٹ پیپر جاری کرے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میںنہرو کی غلطیوں کو مودی نے درست کیا :بی جے پی

Next Post

بارہمولہ جھڑپ میں زخمی فوجی اہلکار دم توڑ بیٹھا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
بارہمولہ جھڑپ میں زخمی فوجی اہلکار دم توڑ بیٹھا

بارہمولہ جھڑپ میں زخمی فوجی اہلکار دم توڑ بیٹھا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.