ہفتہ, جولائی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا خمیازہ بھگتنا پڑ یگا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-28
in اہم ترین
A A
پاکستان کو اپنے زیر قبضہ کشمےر میں مظالم کے خمیازہ بھگتنا پڑے گا :راج ناتھ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فوج کا امرناتھ یاتریوں کی سلامتی کیلئے ’آپریشن شیوا‘ شروع

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے متعدد عوامی وفود کی ملاقات 

سرینگر//
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو کہا کہ پاکستان اپنے مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کے خلاف مظالم کر رہا ہے اور اسے اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔
پاکستان کے زیر قبضہ جموں کشمیر کو دوبارہ حاصل کرنے کا اشارہ دیتے ہوئے وزیر نے کہا کہ جموں و کشمیر اور لداخ کے جڑواں مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مجموعی ترقی کا ہدف ’گلگت اور بلتستان تک پہنچنے کے بعد‘حاصل کیا جائے گا ۔
سنگھ کاکہنا تھا’’ہم نے ابھی جموں کشمیر اور لداخ میں ترقی کا سفر شروع کیا ہے۔ جب ہم گلگت اور بلتستان پہنچیں گے تو ہم اپنا مقصد حاصل کریں گے۔‘‘
وزیر دفاع نے ’شوریہ دیوس‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’ ۱۹۴۷ میں آج کے دن ہندوستانی فضائیہ کی سرینگر میں لینڈنگ ہوئی۔
پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں پاکستانی مظالم کا حوالہ دیتے ہو ئے وزیر دفاع نے کہا کہ پڑوسی ملک کو ’’اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے‘‘۔
پاکستان پر انسانی حقوق کے نام پر مگرمچھ کے آنسو بہانے کا الزام لگاتے ہوئے سنگھ نے کہا’’پاکستان کے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کا درد صرف انہیں ہی نہیں بلکہ ہمیں بھی پریشان کرتا ہے‘‘۔
وزیر دفاع کاکہنا تھا’’جموں کشمیر نے کشمیریت کے نام پر جو دہشت گردی کا ’تانڈو‘ دیکھا ہے اسے بیان نہیں کیا جا سکتا‘‘۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور دہشت گردوں کا واحد مقصد ہندوستان کو نشانہ بنانا ہے۔
سنگھ نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ چند سالوں میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران بعض نام نہاد دانشوروں نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا رونا رویا ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ۵؍اگست ۲۰۱۹ کو آرٹیکل ۳۷۰ کو منسوخ کرنے کے مرکز کے فیصلے نے جموں کشمیر میں لوگوں کے ساتھ امتیازی سلوک کو ختم کیا۔انہوں نے کہا کہ۵ اگست۲۰۱۹ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ امتیازی سلوک ختم ہو گیا تھا۔
اس سے پہلے۷۶ ویں انفنٹری ڈے کے موقع پر، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو بڈگام میں ہندوستانی فوج کی طرف سے منعقد ’شوریہ دیوس‘ پروگرام میں شرکت کی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا بھی اس پروگرام میں موجود تھے۔ سنگھ نے اس موقع پر ہندوستانی فوج کی ایک نمائش کا بھی دورہ کیا۔
انفنٹری ڈے کو آزاد ہندوستان کے پہلے فوجی واقعہ کی یاد میں منایا جاتا ہے، جب ہندوستانی فوج نے وادی کشمیر میں۲۷؍ اکتوبر۱۹۴۷ کو ہندوستانی سرزمین پر پہلا حملہ پسپا کیا تھا۔
یہ فتح سکھ رجمنٹ کی پہلی بٹالین کے اہلکاروں نے حاصل کی۔
۷۶ویں انفنٹری ڈے کے موقع پر وزیر دفاع نے بہادر پیدل فوج کے جوانوں اور ان کے اہل خانہ کو بھی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
سنگھ نے ٹویٹ کیا’’۷۶ویں انفنٹری ڈے پر، ہمارے بہادر پیادہ اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد اور پرتپاک خواہشات۔ ہندوستانی پیدل فوج انتہائی جرأت اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ وابستہ رہی ہے۔ قوم ان کی بہادری، قربانی اور خدمات کو سلام کرتی ہے،‘‘۔
راج ناتھ سنگھ اس ماہ جموں و کشمیر کا دورہ کرنے والے دوسرے اعلیٰ مرکزی وزیر ہیں۔اس سے قبل مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ۴؍اکتوبر سے مرکزی زیر انتظام علاقے کے تین روزہ دورے پر تھے۔بعد میں، وزیر دفاع مرکزی زیر انتظام علاقہ لداخ کے دو روزہ دورے پر لیہہ پہنچیں گے۔
ہندوستانی فوج ہر سال۲۷؍ اکتوبر کو’انفنٹری ڈے‘ کے طور پر مناتی ہے، کیونکہ اس دن سکھ رجمنٹ کی پہلی بٹالین سری نگر ایئربیس پر اتری اور پاک فوج کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے عزم اور غیر معمولی جرات کا مظاہرہ کیا۔ ۱۹۴۷ میں قبائلی حملہ آوروں کی مدد سے کشمیر پر حملہ کیا تھا۔یہی وجہ ہے کہ ہر سال۲۷؍ اکتوبر کو ہندوستانی فوج اسے ’انفنٹری ڈے‘ کے طور پر مناتی ہے۔
اس سال ہندوستانی فوج اور فضائیہ دونوں اس خاص دن کو ’شوریہ دیوس‘ کے طور پر منانے جا رہے ہیں کیونکہ جمعرات کو ہندوستانی فضائیہ کے کشمیر ایئر بیس کی گولڈن جوبلی کا جشن بھی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بارہمولہ جھڑپ میں زخمی فوجی اہلکار دم توڑ بیٹھا

Next Post

کولگام میں مختصر تصادم‘ ملی ٹینٹ ہلاک:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

خراب موسمی حالات کے پیش نظر امر ناتھ یاترا عارضی طور معطل
اہم ترین

فوج کا امرناتھ یاتریوں کی سلامتی کیلئے ’آپریشن شیوا‘ شروع

2025-07-12
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے متعدد عوامی وفود کی ملاقات 
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے متعدد عوامی وفود کی ملاقات 

2025-07-12
پہلگام میں عمر کابینہ کا اجلاس:ـ’دہشت گردی سے خوفزدہ نہیں ہوں گے‘
اہم ترین

سیاحت کی بحالی:وزیر اعلیٰ کی ملک بھر کے ٹور آپریٹرز کے ساتھ بات چیت

2025-07-12
اہم ترین

 کشمیر کے بعض حصوں میں تیز ہواؤں اور بارشوں نے تباہی مچا دی

2025-07-12
امکانی حملے‘ جموں میں ہائی الرٹ ، آرمی اسکول تا حکم ثانی بند، جموں شہر فوجی چھاونی میں تبدیل
اہم ترین

جموں خطے میں سرگرم دہشت گردوں کا سراغ لگانے کیلئے  فورسز آپریشن 

2025-07-12
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

مودی کونامبیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

2025-07-10
پولیس سربراہ کا ریاسی اور رام بن میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا
اہم ترین

پولیس سربراہ کا شمالی کشمیر کا دورہ سکیورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

2025-07-10
تبت میں چین کا سب سے بڑا ڈیم ہندوستان کے لیے ممکنہ ’واٹر بم‘ کیوں ہے ؟
اہم ترین

تبت میں چین کا سب سے بڑا ڈیم ہندوستان کے لیے ممکنہ ’واٹر بم‘ کیوں ہے ؟

2025-07-10
Next Post
کشمیر کے پنچاتی نمائندے سخت سیکورٹی میں جموں روانہ

کولگام میں مختصر تصادم‘ ملی ٹینٹ ہلاک:پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.