سرینگر/27 اکتوبر
سیکورٹی فورسز نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے شیری چندوسہ جنگل علاقے میں جائے تصادم آرائی پرجمعرات کی صبح تلاشی آپریشن بحال کیا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ بارہمولہ کے شیری چندوسہ جنگل علاقے میں جائے تصادم آرائی پر جمعرات کی صبح تلاشی آپریشن بحال کر دیا گیا جو گذشتہ شام تاریکی ہونے کے باعث معطل کر دیا گیا تھا۔
بتادیں کہ مذکورہ جنگل علاقے میں بدھ کے روز سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن شروع کر دیا تھا جس دوران سیکورٹی فورسز اور جنگجو¶ں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی جوان زخمی ہوا تھا جس کو علاج و معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے ۔