ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

وزیر دفاع کی بڈگام میں’شوریہ دیوس‘تقریب میں شرکت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-27
in تازہ تریں
A A
پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کا فیصلہ 1971 میں ہی ہوجانا چاہیے تھا:راجناتھ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

بڈگام/ 27 اکتوبر

76 ویں انفنٹری ڈے کے موقع پر، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو بڈگام میں ہندوستانی فوج کی طرف سے منعقد ’شوریہ دیوس‘ پروگرام میں شرکت کی۔

متعلقہ

مستقبل میں پاکستان کی طرف سے کوئی بھی دہشت گردی کا واقعہ جنگ کا عمل سمجھا جائے گا: اعلیٰ ذرائع

جنگ بھڑکانے کےلئے پاکستانی فوج اگلے مورچوں کی جانب بڑھ رہی ہے:بھارت

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا بھی اس پروگرام میں موجود تھے۔ سنگھ نے اس موقع پر ہندوستانی فوج کی ایک نمائش کا بھی دورہ کیا۔

انفنٹری ڈے کو آزاد ہندوستان کے پہلے فوجی واقعہ کی یاد میں منایا جاتا ہے، جب ہندوستانی فوج نے وادی کشمیر میں 27 اکتوبر 1947 کو ہندوستانی سرزمین پر پہلا حملہ پسپا کیا تھا۔

یہ فتح سکھ رجمنٹ کی پہلی بٹالین کے اہلکاروں نے حاصل کی۔

76ویں انفنٹری ڈے کے موقع پر وزیر دفاع نے بہادر پیدل فوج کے جوانوں اور ان کے اہل خانہ کو بھی مبارکباد اور نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔

سنگھ نے ٹویٹ کیا”76ویں انفنٹری ڈے پر، ہمارے بہادر پیادہ اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد اور پرتپاک خواہشات۔ ہندوستانی پیدل فوج انتہائی جرا¿ت اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ وابستہ رہی ہے۔ قوم ان کی بہادری، قربانی اور خدمات کو سلام کرتی ہے،“۔

راج ناتھ سنگھ اس ماہ جموں و کشمیر کا دورہ کرنے والے دوسرے اعلیٰ مرکزی وزیر ہیں۔اس سے قبل مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 4 اکتوبر سے مرکزی زیر انتظام علاقے کے تین روزہ دورے پر تھے۔بعد میں، وزیر دفاع مرکزی زیر انتظام علاقہ لداخ کے دو روزہ دورے پر لیہہ پہنچیں گے۔

ہندوستانی فوج ہر سال 27 اکتوبر کو’انفنٹری ڈے‘ کے طور پر مناتی ہے، کیونکہ اس دن سکھ رجمنٹ کی پہلی بٹالین سری نگر ایئربیس پر اتری اور پاک فوج کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے عزم اور غیر معمولی جرات کا مظاہرہ کیا۔ 1947 میں قبائلی حملہ آوروں کی مدد سے کشمیر پر حملہ کیا تھا۔

یہی وجہ ہے کہ ہر سال 27 اکتوبر کو ہندوستانی فوج اسے ’انفنٹری ڈے‘ کے طور پر مناتی ہے۔

اس سال ہندوستانی فوج اور فضائیہ دونوں اس خاص دن کو ’شوریہ دیوس‘ کے طور پر منانے جا رہے ہیں کیونکہ جمعرات کو ہندوستانی فضائیہ کے کشمیر ایئر بیس کی گولڈن جوبلی کا جشن بھی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پاکستانی زیر قبضہ کشمیر کو بھارت میں شامل کرنے کا خواب بہت جلد پورا ہوگا: رویندر رینا

Next Post

بارہمولہ انکاونٹر:تلاشی آپریشن بحال کر دیا گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندپاک کا جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ
تازہ تریں

مستقبل میں پاکستان کی طرف سے کوئی بھی دہشت گردی کا واقعہ جنگ کا عمل سمجھا جائے گا: اعلیٰ ذرائع

2025-05-10
بالاکوٹ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دو دہشت گرد ہلاک:فوج
تازہ تریں

جنگ بھڑکانے کےلئے پاکستانی فوج اگلے مورچوں کی جانب بڑھ رہی ہے:بھارت

2025-05-10
تازہ تریں

سرینگر میں دھماکوں کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ دھماکے

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
تازہ تریں

سرینگر میں دھماکوں کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ دھماکے

2025-05-10
تین فضائیہ افسران برخاست
تازہ تریں

’پاکستان نے بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کےلئے تیز رفتار میزائل استعمال کیے‘

2025-05-10
تازہ تریں

جموں کشمیر میں علی الصبح دھماکوں جیسی آوازیں، سائرن گونج اٹھے ، ڈرون حملوں کی نئی لہر

2025-05-10
جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
تازہ تریں

پاک بھارت کشیدگی:سرینگر سمیت24 ہوائی اڈے15 مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-09
Next Post
پلوامہ میں ملی ٹنٹوں کے حملے میںپولیس اہلکار ہلاک‘سی آر پی ایف جوان مضروب

بارہمولہ انکاونٹر:تلاشی آپریشن بحال کر دیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.