جموں/۲۶اکتوبر
بھارتیہ جنتاپارٹی کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا نے بدھ کے روز کہا کہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر بہت جلد بھارت میں ضم ہوگا۔
رینا نے کہاکہ پاکستان نے اُس پار کشمیر پر ناجائز قبضہ کیا ہے اور آج نہیں کل یہ خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں الحاق کے موقع پر منعقد کی گئی تقریب کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
رینا نے کہاکہ پاکستانی زیر قبضہ کشمیر کے باشندے بھارت کے پشتینی باشندے ہیں۔اُن کے مطابق پاکستان نے اُس پار کشمیر پر غیر قانونی قبضہ جمایا ہے اور بہت جلد اس کو چھڑا یا جائے گا۔
رینا نے کہاکہ پاکستان نے اُس پار کشمیر پر غیر قانونی طورپر قبضہ جمایا ہے لیکن وہ دن دور نہیں جب پاکستانی زیر قبضہ کشمیر بھارت میں ضم ہوجائے گا۔
الحاق کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں بی جے پی صدر نے کہا کہ آج خوشیوں کا دن ہے ، پورے جموں وکشمیر میں لوگ پٹاخے سر کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ الحاق کا دن جموں وکشمیر کے لوگوں کےلئے ۱۵اگست کی حیثیت رکھتا ہے لہذا اس کو دھوم دھام سے منایا جارہا ہے ۔
جموںکشمیر میں چناو کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں رویندر رینا نے کہاکہ اگلا وزیرا علیٰ بھاجپا کا ہی ہوگا اور حکومت ہم اپنے بل بوتے پر تشکیل دیں گے ۔