ہفتہ, جولائی 19, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

معروف شیعہ عالم مولانا محمد عباس انصاری کا انتقال

مرحوم مذہبی لیڈر کی نماز جنازہ میں ہزاروں لوگوں کی شرکت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-26
in مقامی خبریں
A A
معروف شیعہ عالم مولانا محمد عباس انصاری انتقال کر گئے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سری نگر کے پارم پورہ میں حادثے میں خاتون ہلاک

 حصوں میں وقفے وقفے سے بارش ۲۶ جولائی تک جاری رہے گی:ترجمان

سرینگر//
معروف شیعہ عالم اوراتحاد المسلمین کے بانی و چیئرمین مولانا محمد عباس انصاری طویل علالت کے بعد منگل کی صبح یہاں اپنی رہائش گاہ واقع خانقاہ سوختہ نوا کدال میں انتقال کر گئے ۔ وہ۸۶برس کے تھے ۔
خداندانی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مولانا انصاری کچھ عرصے سے علیل تھے اور گذشتہ دو دنوں سے ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی۔انہوں نے کہا کہ منگل کی صبح وہ اپنی رہائش گاہ پر داعی اجل کو لبیک کہہ گئے ۔
مولانا انصاری کو بعد ظہرین اپنے آبائی قبرستان واقع بابا مزار زڈی بل میں سپرد خاک کیا گیا۔ ان کے جنازے میں مختلف شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کے علاوہ بڑی تعداد میںلوگوں نے حصہ لیا اور اشکبار آنکھوں سے اپنے دینی پیشوا کو وداع کیا۔
قابل ذکر ہے کہ پانچ اگست ۲۰۱۹کے بعد پہلی بار انتقال کرنے والے کسی علیحدگی پسند لیڈر کی نماز جنازہ میں لوگوں کی بھاری اکثریت کو شریک ہونے کی اجازت دی گئی۔
مولانا انصاری ۱۷؍اگست۱۹۳۶کو سرینگر کے نوا کدل علاقے کے محلہ خانقاہ سوختہ میں پیدا ہوئے ۔ ان کے والد کا نام مولانا حسن علی انصاری تھا جو خود ایک عالم و فاضل تھے ۔انہوں نے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ پرائمری اسکول نوا کدل سے حاصل کی اور اس دوران گھر میں ہی ابتدائی دینی تعلیم کے زیور سے بھی آراستہ و پیراستہ ہوتے رہے ۔
گورنمنٹ سکول رنگہ ٹینگ نوا کدل سے ہائی اسکول پاس کرنے کے بعد اورینٹل کالج نصرۃ الاسلام سرینگر میں داخلہ لیا اور بعد ازاں گورنمنٹ اورینٹل کالج (باغ دلا ور خان) کے شعبہ علوم شرقی سے مولوی فضل اور عالم فاضل کی ڈگریاں حاصل کیں۔
مولانا انصاری نے۱۹۵۳میں جامعہ ناظمیہ لکھنو میں داخلہ لیا اور وہاں دو برسوں تک اسلامی علوم حاصل کئے ۔انہوں نے۱۹۵۵میں اپنی علمی تشنگی بجھانے کی تلاش میں نجف اشرف عراق کیلئے رخت سفر باندھا اور وہاں حوزہ علمیہ نجف اشرف میں بزرگ علمائے دین اور مراجع کرام کے سامنے زانوئے ادب تہہ کئے ۔
عراق میں چھ برسوں تک اسلامی علوم سے بہرہ ور ہونے کے بعد سال۱۹۶۱میں وطن واپس لوٹے اور یہاں اصلاحی و دینی سرگرمیوں میں مصروف ہوگئے ۔مرحوم نے سال۱۹۶۲میں اپنی سرگرمیوں کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کے پیش نظر جموں وکشمیر اتحاد المسلمین کی بنیاد ڈالی۔
مولانا عباس انصاری متحدہ مسلم محاذ کے کنوینر بھی رہے ہیں اور وہ محاز رائے شماری کے آخری حیات لیڈر تھے ۔
مرحوم کا شمار اعتدال پسند علیحدگی پسند لیڈروں میں ہوتا تھا اور یہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے بانیوں میں سے ایک تھے اور۲۰۰۳میں اس کے چیئرمین بھی رہے ۔
۲۰۰۴میں مولانا انصاری کی قیادت میں کل جماعتی حریت کانفرنس کا پانچ رکنی وفد اس وقت کے وزیر اعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپائی سے ملاقی بھی ہوا۔مرحوم مولانا زائد از دو درجن کتابوں کے مصنف ہیں جن میں تخیلق آدم، انسان کامل، نبوت ورسالت اور خود نوشتہ سوانح حیات ‘خار گلستان’ جو کچھ برس قبل ہی منظر عام پر آئی خاص طور پر قابل ذکر ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کپواہ سب جیل میں قیدی جیل کی’چھت سے گر کر‘ہلاک

Next Post

کھڑگے آج کانگریسی صدر کا عہدہ سنبھالیں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
مقامی خبریں

سری نگر کے پارم پورہ میں حادثے میں خاتون ہلاک

2025-07-19
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
مقامی خبریں

 حصوں میں وقفے وقفے سے بارش ۲۶ جولائی تک جاری رہے گی:ترجمان

2025-07-19
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
مقامی خبریں

پہلگام میں سڑک حادثہ ایک شخص ہلاک، دوسرا زخمی

2025-07-18
مقامی خبریں

کپوارہ میں آتشزدگی دو منزلہ مکان خاکستر

2025-07-18
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

اودھم پور میں منشیات فروش  گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-18
کشمیر کے خوبصورت مناظر اپنی جگہ‘ سیاحوں کو بلاخلل انٹرنیٹ خدمات بھی چاہئیں
مقامی خبریں

ڈل جھیل کے کنارے پھول مکھانے کی مانگ میں اضافہ

2025-07-17
سرینگر میں تین سالہ لڑکے کو غرقاب ہونے سے بچایا گیا
مقامی خبریں

اوڑی: نہر سے تیسری لاش برآمد ، ہلاکتوں کی تعداد ۳ہوگئی

2025-07-17
مقامی خبریں

وائٹ نائٹ کور کے جی او سی کا سرحدی علاقوں کا دورہ 

2025-07-17
Next Post
ملکارجن کھرگے کانگریس پارٹی کے نئے صدر منتخب

کھڑگے آج کانگریسی صدر کا عہدہ سنبھالیں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.