سرینگر//
شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں آج سہ پہر جیل میں ایک ۳۷ سالہ قیدی ’سب جیل کی عمارت سے گرنے سے‘ ہلاک ہو گیا۔
ایک مقامی خبر رساں ایجنسی ‘جی این ایس نے اطلاع دی ہے کہ متاثرہ شخص کی شناخت محمد یوسف بٹ ولد عبدالعزیز بٹ ساکن پرنگرو ماور ہندواڑہ کے طور پر کی گئی ہے۔
بٹ کو ایس ڈی ایچ کپوارہ لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیاگیا۔
بٹ منشیات کے ایک کیس کے الزام میںسب جیل میں مقید تھا ۔