جمعہ, مئی 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

معصوم شہریوں کے قتل کو جواز فراہم کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی: ایل جی سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-21
in تازہ تریں
A A
کچھ لوگ یو ٹی کے امن اور ترقی سے خوش نہیں ہیں:سنہا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سری نگر/ 21 اکتوبر

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کو کہا کہ کچھ لوگ وادی میں معصوم شہریوں کی ہلاکتوں کو جواز بنا کر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے کی کوشش کر رہے ہیں اور انہیں قانون کے مطابق سخت کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔

متعلقہ

پونچھ:گولہ باری کے بعد نقل مکانی کرنے والے لوگ گھروں کو لوٹنے لگے

آئی ایم ایف کو پاکستان کی امداد پر دوبارہ سوچنا چاہیے: راجناتھ سنگھ

سنہا نے جمعہ کو شہر کے مضافات میں واقع زیون میں یوم پولیس یادگاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ”ہمیں چوکنا رہنا ہو گا کیونکہ کچھ عناصر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہمیں ان پر نظر رکھنی ہوگی اور ان کے ساتھ سختی سے نمٹنا ہوگا“۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ آئین تمام شہریوں کے لیے اظہار رائے کی آزادی کی ضمانت دیتا ہے، کچھ عناصر اس بنیادی حق کی آڑ میں شہریوں کے قتل کو جائز قرار دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سنہا کاکہنا تھا”کچھ لوگ اپنے مفادات کے لیے بے گناہوں کے قتل کو جواز فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہر ایک کو اظہار رائے کی آزادی کا بنیادی حق حاصل ہے جس کا تصور آئین کے بانیوں نے دیا ہے لیکن اگر کوئی قول و فعل سے ملک کی یکجہتی اور سالمیت سے کھلواڑ کرے گا تو اس کے خلاف آنے والے دنوں میں قانون کے مطابق کارروائی ہوگی“۔

پاکستان کا نام لیے بغیر، سنہا نے کہا کہ پڑوسی ملک اور یہاں کے کٹھ پتلی پچھلے تین سالوں میں جموں و کشمیر میں ہونے والی مثبت پیش رفت کو ہضم نہیں کر سکے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا”ہمارا پڑوسی جموں و کشمیر میں ہونے والی ترقی کو ہضم نہیں کر سکتا اور اپنے کٹھ پتلیوں کے ذریعے اب معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ کچھ عناصر ایسے ہیں جو لوگوں کو اکسانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کوئی بھی جو جموں و کشمیر کے امن اور ترقی کو خراب کرنے کی کوشش کرتا ہے اسے اپنی بزدلانہ کارروائیوں کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی“۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر اعظم اگلے ماہ جموں کشمیر آئیں گے ‘ دو عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے :رینا

Next Post

قوم کے لئے قربانیاں دینے والے پولیس اہلکاروں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا: منوج سنہا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
تازہ تریں

پونچھ:گولہ باری کے بعد نقل مکانی کرنے والے لوگ گھروں کو لوٹنے لگے

2025-05-16
خود کار ڈرافٹ
تازہ تریں

آئی ایم ایف کو پاکستان کی امداد پر دوبارہ سوچنا چاہیے: راجناتھ سنگھ

2025-05-16
پاکستان کو نقصان پہنچ رہا تھا‘ جنگ بندی کی تجویز اس نے دی :بھارت
تازہ تریں

پاکستان کو نقصان پہنچ رہا تھا‘ جنگ بندی کی تجویز اس نے دی :بھارت

2025-05-15
’کیا جوہری ہتھیار پاکستان کے ساتھ محفوظ ہیں؟‘ راجناتھ کی بین الاقوامی مداخلت کی اپیل
تازہ تریں

’کیا جوہری ہتھیار پاکستان کے ساتھ محفوظ ہیں؟‘ راجناتھ کی بین الاقوامی مداخلت کی اپیل

2025-05-15
راجناتھ سنگھ ایک روزہ دورہ پر سری نگر پہنچ گئے
تازہ تریں

راجناتھ سنگھ ایک روزہ دورہ پر سری نگر پہنچ گئے

2025-05-15
فرانس: تیراکی کے دوران خواتین کے برکینی استعمال کرنے کی پر پابندی
تازہ تریں

ترال میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-15
’بھارت سندھ آبی معاہدے کی معطلی پر دوبارہ غور کرے‘،پاکستانی کی درخواست
تازہ تریں

’بھارت سندھ آبی معاہدے کی معطلی پر دوبارہ غور کرے‘،پاکستانی کی درخواست

2025-05-15
ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
تازہ تریں

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-13
Next Post
کشمیر اگلے سال ریل سے کنیاری کماری سے جڑجائیگا:سنہا

قوم کے لئے قربانیاں دینے والے پولیس اہلکاروں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا: منوج سنہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.