جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سنہا کی جموں و کشمیر ہائیر ایجوکیشن کونسل کی پہلی میٹنگ کی صدارت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-20
in اہم ترین
A A
سنہا کی جموں و کشمیر ہائیر ایجوکیشن کونسل کی پہلی میٹنگ کی صدارت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

سرینگر//
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج یہاں راج بھون آڈیٹوریم میں جموں و کشمیر ہائیر ایجوکیشن کونسل کی پہلی میٹنگ کی صدارت کی ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے انسانی وسائل کی صلاحیت کو بڑھانے اور جموں و کشمیر کی یونیورسٹیوں کو بتدریج اقتصادی ترقی کے مراکز میں تبدیل کرنے کیلئے ایک عملی روڈ میپ تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔
سنہا نے کہا ’’ ہمارے اعلیٰ تعلیمی ماحولیاتی نظام کو موجودہ دور کے چیلنجوں کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے خود کو دوبارہ ترتیب دینے کی ضرورت ہے اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے مختلف شعبوں میں ہونے والی ترقی میں حصہ لینے کیلئے پوری طرح تیار رہنا چاہئے ‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر نے خاص طور پر زراعت اور سیاحت جیسے شعبوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون کو بڑھانے کا مشورہ دیا ۔
سنہا نے کہا کہ زراعت میں تکنیکی ان پٹ میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا یونیورسٹیوں کو اس شعبے کے ساتھ مل کر کام کرنے ، میکانائیزیشن کو آسان بنانے اور اقتصادی رابطہ اور دیہات کی خوشحالی کیلئے ویلیو ایڈز کام کرنے کی ضرورت ہے ۔
میٹنگ میں جموں و کشمیر یو ٹی کے کالجوں کے نظام میں احتساب اور جوابدہی کو بہتر بنانا ، تحقیق ، اختراع ، مہارت کی ترقی ، صلاحیت کی تعمیر ، مسابقت کی حوصلہ افزائی ، ملازمت میں اضافہ ، تعلیم کو تبدیل کرنے کیلئے ٹیکنالوجی کو مربوط کرنا ، کثیر الضابطی تعلیم ، لچک اور طلبہ کی نقل و حرکت اور ڈیجٹل لرننگ کے ذریعے رسائی میں اضافہ اور یونیورسٹیوں میں قومی تعلیمی پالیسی ۲۰۲۰ کے نفاذ کے بارے میں ایک اہم بات چیت ہوئی ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہمارا مقصد ہنر مند نوجوانوں اور کالجوں کا عالمی کیڈر تیار کرنا ہے ، یونیورسٹیوں کو انہیں مسابقتی بنانے اورروزگار کے قابل ہنر کے فرق کو پُر کرنے کی ضرورت ہے ۔
سنہا نے کہا کہ حکومت کونسل کی سفارشات پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی ۔ انہوں نے ممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹر دنیش سنگھ اور سابق وائس چانسلر دہلی یونیورسٹی کی کوششوں کی تعریف کی ۔
میٹنگ میں طالب علموں خصوصاً لڑکیوں کی کھیلوں ، ثقافتی اور اس طرح کی دیگر سرگرمیوں میں شرکت کی حوصلہ افزائی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
پرنسپل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ روہت کنسل نے یو ٹی میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے کا ایک تفصیلی جائیزہ پیش کیا ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اپنے دو بچوں کو بچانے کے دوران والد غرق آب

Next Post

’چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار ہائبرڈ جنگجو دوسرے جنگجو کی فارئنگ سے ہلاک‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
بجبہاڑہ میں مختصر تصادم میں ۲ مقامی جنگجو ہلاک

’چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار ہائبرڈ جنگجو دوسرے جنگجو کی فارئنگ سے ہلاک‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.