اتوار, جولائی 20, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

کھرگے نے شیشی تھرورکو شکست دی ‘۲۴ برسوں میں پہلے غیر گاندھیائی کانگریسی صدر بن گئے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-20
in مقامی خبریں
A A
کھرگے نے شیشی تھرورکو شکست دی ‘۲۴ برسوں میں پہلے غیر گاندھیائی کانگریسی صدر بن گئے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سری نگر کے پارم پورہ میں حادثے میں خاتون ہلاک

 حصوں میں وقفے وقفے سے بارش ۲۶ جولائی تک جاری رہے گی:ترجمان

نئی دہلی//
کانگریس کے صدر کے عہدے کیلئے ہونے والی ووٹنگ میں پارٹی کے سینئر لیڈر ملکارجن کھرگے کو منتخب قرار دے دیا گیا ہے ۔ انہوں نے اپنے مد مقابل‘ ششی تھرور کو بڑے فرق سے شکست دی، جیسا کہ امکان ظاہر کیا گیا تھا۔
کانگریس کے الیکشن شعبہ کے انچارج مدھوسودن مستری نے بدھ کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں انتخابی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کھرگے۶۸۲۵ووٹوں سے جیت گئے ہیں۔
مستری نے کہا کہ پیر کو ہونے والی ووٹنگ میں کل۹۳۸۵ووٹ ڈالے گئے ۔ کھرگے کو۷۸۹۷اور تھرور کو۱۰۷۲ووٹ ملے ۔ ووٹنگ میں۴۱۶ووٹوں کو کالعدم قرار دیا گیا ہے ۔
الیکشن میں کسی قسم کی بے ضابطگی کی شکایت کو مسترد کرتے ہوئے مستری نے کہا کہ ووٹوں کی گنتی تمام ووٹوں کو مدنظر رکھ کر کی گئی ہے اور اس سے بھی یہ اندازہ نہیں لگایا جا سکتا کہ کس امیدوار کو کس حلقے سے کم یا زیادہ ووٹ ملے ہیں۔ اس سے یہ امکان بھی ختم ہو جاتا ہے کہ جن مندوبین کو اپنے ووٹ کی وجہ سے کسی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
کھرگے کی جیت پہلے سے ہی یقینی سمجھی جا رہی تھی اور انہیں پورے ملک میں کانگریس قیادت کے امیدوار کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔ ان کے مد مقابل ششی تھرور نے بھی درمیان میں شکایت کی تھی کہ وہ جس ریاست میں صدر کے انتخابی مہم کے لیے جا رہے ہیں اس ریاست کے صدر بھی ان سے ملنے نہیں آ رہے ہیں۔
مستری نے کہا’’کانگریس کے آئین کے آرٹیکل۱۸ڈی کے تحت میں مدھوسودن مستری، الیکشن انچارج، اعلان کرتا ہوں کہ ملکارجن کھرگے اس الیکشن میں کانگریس کے صدر منتخب ہوئے ہیں‘‘۔
صدر کے عہدے کیلئے۱۷؍اکتوبر کو ووٹنگ ہوئی تھی اور آج پولنگ ایجنٹس کے سامنے دونوں امیدواروں کے ووٹوں کی گنتی کی گئی۔ کانگریس صدر کے انتخاب کیلئے دو امیدوار مسٹر کھرگے اور تھرور میدان میں تھے ۔
نامہ نگاروں کے سوال پر مستری نے کہا کہ پارٹی نئے صدر کا خیرمقدم کرے گی اور جس طرح سابق صدر راہل گاندھی کا پارٹی صدر بننے پر استقبال کیا گیا تھا‘اسی طرح کا پروگرام کھرگے کی تاجپوشی کے لیے بھی بنایا جا رہا ہے ۔
کھرگے ‘سیتارام کیسری کے بعد نہروگاندھی خاندان سے باہر کے پہلے شخص ہیں جو کانگریس کے صدر بنے ہیں۔ تقریباً ڈھائی عشروں کے بعد گاندھی،نہرو خاندان کے باہر سے کوئی شخص پارٹی میں کانگریس کی قیادت کرنے جا رہا ہے ، لیکن ایسا مانا جا رہا ہے کہ کرناٹک کے پرانے لیڈر کھرگے کانگریس کے فرسٹ فیملی کے قابل اعتماد شخص ہیں۔ وہ ان کے ساتھ صرف پارٹی کو ہم آہنگ کرتے ہوئے آگے بڑھیں گے ۔ ان کے سامنے پہلی آزمائش ہماچل اور گجرات میں اس سال کے آخر میں ہونے والے قانون ساز انتخابات ہیں۔
ڈاکٹر تھرور نے ایک ٹویٹ میں کھرگے کو ان کی جیت پر مبارکباد دی ہے ۔
اس دوران کانگریس صدر سونیا گاندھی اور اتر پردیش کی پارٹی جنرل سکریٹری انچارج پرینکا گاندھی وڈرا نے کھرگے کو کانگریس صدر منتخب ہونے پر ان کی رہائش گاہ پر جاکر مبارکباد دی۔
سونیا گاندھی نے کھرگے کو مبارکباد دی اور انہیں پھولوں کا گدستہ پیش کیا۔ وڈرا نے بھی کھرگے کو مبارکباد دی۔ راہل گاندھی بھارت جوڑو یاترا میں مصروف ہیں لیکن انہوں نے بھی ٹویٹ کرکے کھرگے کو صدر بننے پر مبارکباد دی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’اسمبلی انتخابات کیلئے تیار ہیں

Next Post

سوپور میں خاتون کے گھر پر چھاپہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
مقامی خبریں

سری نگر کے پارم پورہ میں حادثے میں خاتون ہلاک

2025-07-19
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
مقامی خبریں

 حصوں میں وقفے وقفے سے بارش ۲۶ جولائی تک جاری رہے گی:ترجمان

2025-07-19
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
مقامی خبریں

پہلگام میں سڑک حادثہ ایک شخص ہلاک، دوسرا زخمی

2025-07-18
مقامی خبریں

کپوارہ میں آتشزدگی دو منزلہ مکان خاکستر

2025-07-18
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

اودھم پور میں منشیات فروش  گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-18
کشمیر کے خوبصورت مناظر اپنی جگہ‘ سیاحوں کو بلاخلل انٹرنیٹ خدمات بھی چاہئیں
مقامی خبریں

ڈل جھیل کے کنارے پھول مکھانے کی مانگ میں اضافہ

2025-07-17
سرینگر میں تین سالہ لڑکے کو غرقاب ہونے سے بچایا گیا
مقامی خبریں

اوڑی: نہر سے تیسری لاش برآمد ، ہلاکتوں کی تعداد ۳ہوگئی

2025-07-17
مقامی خبریں

وائٹ نائٹ کور کے جی او سی کا سرحدی علاقوں کا دورہ 

2025-07-17
Next Post
وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے

سوپور میں خاتون کے گھر پر چھاپہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.