جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ٹارگیٹ کلنگ:راج باغ میں حریت کانفرنس کے دفترکے باہر مظاہرے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-18
in اہم ترین
A A
سری نگر میں حریت کانفرنس دفتر کے باہر احتجاج، مین گیٹ پر نصب بورڈ کو تہس نہس کیا گیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر//
جموں وکشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سری نگر میں قائم آل پارٹی حریت کانفرنس(م) دفتر کے باہر کچھ لوگوں نے کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کیا جس دوران مظاہرین نے دفتر کے مین گیٹ پر نصب بورڈ کو تہس نہس کیا۔
اس موقع پرمظاہرین نے کہاکہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کیلئے حریت کانفرنس ہی ذمہ دار ہے ۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ سرینگر کے راجباغ علاقے میں پیر کے روز کچھ لوگوںنے احتجاجی مظاہرئے کئے ۔انہوں نے بتایا کہ چند افراد صدر دفتر کی دیوار پر چڑھ گئے اور مین گیٹ پر نصب بورڈ کو اکھاڑ پھینک دیا۔
اس موقع پر مظاہرین نے بتایا کہ جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال کیلئے حریت کانفرنس ذمہ دار ہے ۔انہوں نے کہا کہ حریت سے وابستہ لیڈران کے بچے بین بیرون ممالک میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور یہاں کے نوجوانوں کے ہاتھوں میں بندوق اور پتھر تھما دیا۔
لوگوں نے مزید بتایا کہ یہ حریت کانفرنس ہی ہے جس نے یہاں کے نوجوانوں کو پتھر بازی کیلئے اکسایا اور آج وہ جیلوں میں پی ایس اے کے تحت بند پڑے ہوئے ہیں۔
مظاہرین کے مطابق گزشتہ دنوں شوپیاں میں ایک نہتے کشمیری پنڈت کا قتل کیا گیا جو ناقابل برداشت ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ حریت کانفرنس کی وجہ سے ہی وادی کشمیر میں بے گناہ اور معصوم افراد کا قتل کیا گیا۔
نامہ نگاروں نے جب مظاہرین سے سوال کیا کہ حال کے دنوں میں پلوامہ میں فورسز اہلکار کی بندوق سے گولی چلنے کے نتیجے میں ایک عام شہری کی جان ضائع ہونے اور اس پر احتجاج نہ کرنے کے بارے میں دریافت کرنا چاہا تو مظاہرین نے بتایا کہ سرکار نے ہلاک شدہ نوجوان کے گھر والوں کو ایکس گریشیا اور ملوث اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے ۔ اُن کے مطابق انتظامیہ نے کم سے کم اس بات کو تسلیم تو کیا کہ اہلکار سے غلطی سرزد ہوئی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈی ڈی سی نشستوں کیلئے دوبارہ پولنگ کے اِنتظامات کا جائزہ

Next Post

بی جے پی لیڈر جاوید قریشی اور دس دیگر الیکشن لڑنے کیلئے نا اہل قرار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
بی جے پی لیڈر جاوید قریشی اور دس دیگر الیکشن لڑنے کےلئے نا اہل قرار

بی جے پی لیڈر جاوید قریشی اور دس دیگر الیکشن لڑنے کیلئے نا اہل قرار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.