سرینگر/10 اکتوبر
جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سماج وادی پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ یادو کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے ۔
سنہا نے کہا کہ اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کا انتقال ہندوستانی سیاست کے لئے ایک نا قابل تلافی نقصان ہے ۔
بتادیں کہ اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماج وادی پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ یادو پیر کی صبح انتقال کر گئے ۔ وہ82 برس کے تھے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا”ملائم سنگھ جی کا انتقال بھارتی سیاست کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے “۔انہوں نے کہا”میں آنجہانی لیڈر کو خراج پیش کرتا ہوں اور ان کی روح کے سکون اور لواحقین کے صبر کے لئے دعا گو ہوں“۔
ایل جی کا مزید کہنا تھا کہ اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کے لاکھوں کارکن ہیں جنہیں ان کے نقش قدم پر چل کر اتر پردیش اور ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنا رول ادا کرنا چاہئے ۔