سرینگر/۶ اکتوبر
نچلے طبقے کے طلباءکے امتحانات کے حوالے سے کنفیوژن کے درمیان‘ محکمہ سکول ایجوکیشن نے جمعرات کو کہا کہ وہ غالباً یہ مارچ میں منعقد کرے گا اور اس سلسلے میں سرکاری احکامات اس ہفتے متوقع ہیں۔
ڈائریکٹر آف اسکول ایجوکیشن کشمیر (ڈی ایس ای کے) نے کہا، ”زیادہ امکان ہے کہ کلاس اول تا نویں کے تمام امتحانات مارچ کے مہینے میں منعقد ہونے والے ہیں۔“
محکمہ نے کہا کہ ہم نے اپنی تجویز حکومت کو پیش کر دی ہے اور ہم توقع کرتے ہیں کہ ایک یا دو دن کے اندر ہمیں سرکاری احکامات کی توقع ہے۔
یاد رہے کہ حکومت نے کشمیر میں بھی مارچ سیشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پہلے ہی دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات مارچ میں لینے کا اعلان کیا ۔