سرینگر/۴اکتوبر
جنوبی ضلع شوپیاں کے دارچھ کیگام علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ شوپیاں کے دارچھ کیگام شوپیاں میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے منگل کی سہ پہر گاوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ سلامتی عملے کے اہلکار جوں ہی مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔ا±ن کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھا ل جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران شدید گولیوں کا تبادلہ شرع ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں گولیوں کا تبادلہ جاری تھا۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔