جموں/۴اکتوبر
جموں وکشمیر کے ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات ہیمنت کمار لوہیا کو سنسنی خیز طریقے سے قتل کرنے کے بعد اُس کے گھر یلو ملزم کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے ۔
بتادیں کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران گھریلو ملازم کا نام سامنے آیا ہے جس کی تلاش شروع کی گئی ۔
یو این آئی اردو کو معلوم ہوا ہے کہ جموں میں ڈی جی جیل خانہ جات ہیمنت کمار لوہیا کو گھر کے اندر ہی قتل کرنے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد سیکورٹی اور خفیہ ایجنسیوں میں ہلچل مچ گئی ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈی جی جیل خانہ کو قتل کرنے کے بعد اُس کا گھریلو ملازم یاسر ساکن رام بن فرار ہو گیا جس کی تلاش میں کئی ایجنسیاں جٹ گئی ہے ۔
اُن کے مطابق متعدد سیکورٹی اور خفیہ ایجنسیوں نے یاسر کی تلاش کے لئے کئی ٹیموں کو لگا دیا ۔
ذرائع کے مطابق رام بن اور اُدھم پور میں رات بھر تلاشی آپریشن جاری رہا تاہم ابھی تک گھریلو ملازم کے بارے میں کوئی اتہ پتہ نہیں چل سکا ہے