جمعرات, اگست 20, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

ڈی جی خانہ جات قتل معاملہ:واردات میں ملوث خاص ملزم کی گھریلو ملازم کے بطور شناخت: اے ڈی جی پی جموں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-04
in تازہ تریں
A A
ڈی جی خانہ جات قتل معاملہ:واردات میں ملوث خاص ملزم کی گھریلو ملازم کے بطور شناخت: اے ڈی جی پی جموں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

جموں/۴اکتوبر

پولیس نے جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات ہیمنت کمار لوہیا کی موت میں ملی ٹنسی کے زاویے کو فی الوقت خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس واردات میں گھریلو ملازم کے خاص ملازم کے طور پر شناخت ہوئی ہے ۔

متعلقہ

’جموں و کشمیر بھارت کا اہم حصہ‘

ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کے۲۳ ویں یومِ تاسیس سے  سنہا کا خطاب

بتادیں کہ پولیس ذرائع کے مطابق موصوف ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات کو پیر کی رات کو جموں کے مضافاتی علاقہ گجنسو اودھے والا میں اپنے دوست کی رہائش گاہ پر پر اسرار حالت میں مردہ پایا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ان کا گلا کٹا ہوا تھا اور جسم پر جلنے کے نشانات بھی تھے ۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں مکیش سنگھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس واردات میں ملوث خاص ملزم کی شناخت معلوم ہوئی ہے اور وہ متوفی کا گھریلو ملازم یاسر احمد ساکن رام بن ہے ۔

سنگھ نے بیان میں کہا” کچھ سی سی ٹی وی فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشتبہ ملزم جرم کے ارتکاب کے بعد جائے واردات سے فرار ہوجاتا ہے “۔

ان کا کہنا تھا”وہ (گھریلو ملازم) اس گھر میں گذشتہ قریب چھ ماہ سے کام کر رہا تھا اور ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ وہ کافی جارح اور شرارتی تھا اور ذرائع کے مطابق ڈپریشن کا بھی شکار تھا“۔

اے ڈی جی پی نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فی الوقت اس واردات میں ملی ٹنسی سے متعلق کوئی زاویہ نظر نہیں آیا ہے تاہم اس ضمن میں مکمل تحقیقات جاری ہیں۔

سنگھ نے کہا کہ جرم کے ارتکاب کےلئے استعمال کیا جانے والا ہتھیار ضبط کیا گیا ہے اور اس کے علاوہ کچھ ایسی ڈاکیومنٹری ثبوت بھی ملے ہیں جس سے اس کی ذہنی حالت منعکس ہوجاتی ہے ۔

پولیس نے مشتبہ ملزم کی تصویروں کی بھی تشہیر کی ہے اور عوام سے اس کو تلاش کرنے میں مدد طلب کی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر داخلہ پہاڑیوں کیلئے ایس ٹی درجہ دینے کا اعلان کر سکتے ہیں

Next Post

ڈی جی جیل خانہ قتل معاملہ :مفرور گھریلو ملازم کی تلاش شروع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’جموں و کشمیر بھارت کا اہم حصہ‘
اہم ترین

’جموں و کشمیر بھارت کا اہم حصہ‘

2026-08-20
’جموں کشمیر میںامن ترقی کی کنجی ہے‘
اہم ترین

ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کے۲۳ ویں یومِ تاسیس سے  سنہا کا خطاب

2026-08-20
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

عمر نے بی جے پی کے بدعنوانی کے الزامات مسترد کردئے

2026-08-20
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ نے پھانسی دے کر سزائے موت پر عملدرآمد ختم کرنے کی درخواست مسترد کردی

2026-08-20
راج باغ کے ’ٹرینڈز‘ کمرشل کمپلیکس کے معاملے میں اے سی بی نے ایف آئی آر درج کرلی
اہم ترین

راج باغ کے ’ٹرینڈز‘ کمرشل کمپلیکس کے معاملے میں اے سی بی نے ایف آئی آر درج کرلی

2026-08-20
محبوبہ کا این سی پر جنوبی کشمیر کو نظر انداز کرنے کا الزام
اہم ترین

محبوبہ کی کشمیر کے حوالے سے منفی  ٹریول ایڈوائزری واپس لینے کی اپیل

2026-08-20
کٹھوعہ میں تین افراد نالہ میں ڈوب گئے ، ریسکیو آپریشن جاری
اہم ترین

بیٹے کو بچاتے ہوئے باپ نالہ سندران میں ڈوب کر جاں بحق

2026-08-20
اہم ترین

صوبائی کمشنر کا عید میلاد النبی ؐ اور بعد ازاں آنے والے  جمعہ کے انتظامات کا جائزہ

2026-08-20
Next Post
ڈی جی جیل خانہ قتل معاملہ :مفرور گھریلو ملازم کی تلاش شروع

ڈی جی جیل خانہ قتل معاملہ :مفرور گھریلو ملازم کی تلاش شروع

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.