سرینگر/۲اکتوبر
جنوبی ضلع پلوامہ کے پنگلنہ گاوں میں مشتبہ جنگجووں نے پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ گشتی پارٹی پر گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار شدید طورپر زخمی ہوئے جن میں سے بعد میں ایک ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔
معلوم ہوا ہے کہ حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی۔
اطلاعات کے مطابق جنوبی ضلع پلوامہ کے پنگلنہ گاوں میں اتوار کے روز مشتبہ جنگجووں نے پولیس اور سیکورٹی فورسز پر گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار شدید طورپر زخمی ہوئے ۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی اہلکاروں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیاگیا تاہم ڈاکٹروں نے پولیس اہلکار کو مردہ قرار دیا جبکہ سی آر پی ایف اہلکار کی بھی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے پنگلنہ اور اس کے ملحقہ علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ۔
دریں اثنا پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پنگلنہ پلوامہ میں ملی ٹینٹوں نے پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوئے ۔انہوں نے بتایا کہ گر چہ دونوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے پولیس اہلکار کو مردہ قراردیا۔
اُن کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے لیا ہے ۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں تلاشی آپریشن جاری تھا۔