جموں//
جموں میں ناکہ چیکنگ کے دوران گاڑی سے پستول اور تیز دھار والے ہتھیار برآمد ہونے کے بعد پولیس نے پانچ افراد کو حراست میں لیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ جموں کے ستواری چوک میں پیر کے روز ناکہ چیکنگ کے دوران پولیس نے گاڑی سے پستول ، گولیوں کے راونڈ اور تیز دھار والے ہتھیار برآمد کرکے ضبط کئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ گاڑی میں سوار پانچ افراد کو حراست میں لے کر انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ۔
بتادیں کہ وزیر داخلہ امیت شاہ کے دورے کے پیش نظر جموں صوبے میں سیکورٹی فورسز نے ناکوں کا جال بچھایا ہے اور کسی بھی گاڑی کو بغیر تلاشی کے آگے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں۔