جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

فروٹ انڈسٹری تباہی کے دہانے پر‘وادی بھر میں فرووٹ گروورس کا احتجاج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-26
in تازہ تریں
A A
فروٹ انڈسٹری تباہی کے دہانے پر‘وادی بھر میں فرووٹ گروورس کا احتجاج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

سرینگر/26ستمبر
وادی کشمیر کے فروٹ گروورس و ڈیلرس نے پیر کے روز یہاں وادی کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر جموں قومی شاہراہ پر فروٹ سے لدی گاڑیوں کو روکنے کے خلاف احتجاج درج کیا۔
احتجاجی’گورنر انتظامیہ ہوش میں آو‘اور’فروٹ گروورس کو بچاو‘جیسے نعرے لگا رہے تھے ۔
اس بیچ پریس کالونی سری نگر میں اُس وقت رقعت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے جب تاجروں نے روتے ہوئے کہا کہ وہ خود کشی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ فروٹ سے لدی گاڑیوں کو روکنے سے تاجروں کو یومیہ لاکھوں کا نقصان ہو رہا ہے ۔
کشمیر فروٹ گروورس اینڈ ڈیلرس ایسوسی ایشن کے ایک عہدیدار نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ نامساعد حالات کی وجہ سے گذشتہ چار پانچ برسوں سے فروٹ گروورس اور ڈیلرس کو زبردست نقصان سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ فروٹ سے لدی گاڑیوں کو قومی شاہراہ پر روکنے سے تاجروں کو یومیہ لاکھوں روپیہ کا نقصان پہنچ رہا ہے ۔
عہدیدارنے کہا کہ قومی شاہراہ بار بار بند رہنے سے ہماری میوہ سے لدی گاڑیاں درماندہ ہوجاتی ہیں جس سے مارکیٹ پر کافی برا اثر پڑتا ہے ۔انہوںنے حکومت سے باغ مالکان کا کے سی سی قرضہ معاف کرنے کی اپیل کی۔
دریں اثنا یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں بدھ کے روز فروٹ گروورس ایسوسی ایشن اور میوے سے جڑے تاجروں نے احتجاجی مظاہرئے کئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ شمالی ، جنوبی اور وسطی کشمیر میں فروٹ گروورس ایسو سی ایشن نے سڑکوں پر آکر احتجاج کیا۔
مظاہرین نے الزام لگایا کہ سری نگر جموں قومی شاہراہ پر میوہ سے لدی گاڑیوں کو غیر ضروری طور پر روکا جاتا ہے جس وجہ سے تاجروں کو ناقا بل تلافی نقصان سے دوچار ہونا پڑرہا ہے ۔
ان کے مطابق شاہراہ پر کئی گھنٹوں تک میوہ سے لدی گاڑیوں کو روکا جاتا ہے جس وجہ سے میوہ کی ریٹ بھی کم ہے اور اس کی مانگ میں بھی کمی درج ہو رہی ہے ۔
مظاہرین نے بتایا کہ متعلقہ محکمہ کو بھی اس بارے میں آگاہی فراہم کی گئی لیکن اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تاجروں کو یومیہ لاکھوں کا نقصان ہو رہا ہے لہذا سرکار کو اس اہم مسئلے کی اور خصوصی توجہ دینی چاہئے ۔
علاوہ ازیں سری نگر کی پریس کالونی میں فرووٹ گروورس نے پیر کے روز احتجاجی مظاہرئے کئے اور الزام لگایا کہ قومی شاہراہ پر سیب سے لدی گاڑیوں کو بلا وجہ روکا جارہا ہے جس وجہ سے اُن کا میوہ سڑ رہا ہے ۔
تاجروں نے روتے ہوئے بتایا کہ امسال سیب انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے اور انتظامیہ اس کی اور کوئی توجہ نہیں دے رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سیب اور ناشپاتی کی قیمتوں میں گراوٹ کے باعث وہ خود کشی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہماری پارٹی کا کوئی ہمارا دشمن نہیں : غلام نبی آزاد

Next Post

کولگام میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین گولیوں کا تبادلہ : دفاعی ترجمان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
تازہ تریں

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-13
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
تازہ تریں

وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

2025-05-13
آپریشن سندور:پاکستان کا ۱۱ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف
تازہ تریں

آپریشن سندور:پاکستان کا ۱۱ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

2025-05-13
۴۰ گھنٹہ طویل بارہمولہ معرکہ تین جنگجوؤں کی ہلاکت پر منتج
تازہ تریں

شوپیاں جنگلات میں تین لشکر طیبہ دہشت گرد ہلاک

2025-05-13
کولگام اور پلوامہ میں فورسز اور جنگجوؤں میں جھڑپیں‘۲ مقامی جنگجوہلاک
تازہ تریں

شوپیاں میں فورسز اور دہشت گردوں میں مسلح جھڑپ جاری

2025-05-13
تازہ تریں

اوڑی کے لوگ ایک بار پھر بنکروں کی تعمیر کی مانگ کر رہے ہیں

2025-05-13
ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس
تازہ تریں

پاکستان تنازع پر حکومت جائزہ کمیٹی قائم کرے: کانگریس

2025-05-13
آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
تازہ تریں

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی

2025-05-12
Next Post
بجبہاڑہ میں مختصر تصادم میں ۲ مقامی جنگجو ہلاک

کولگام میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین گولیوں کا تبادلہ : دفاعی ترجمان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.