بدھ, اگست 19, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

ہماری پارٹی کا کوئی ہمارا دشمن نہیں : غلام نبی آزاد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-26
in تازہ تریں
A A
ہماری پارٹی کا کوئی ہمارا دشمن نہیں : غلام نبی آزاد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

جموں/26 ستمبر

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق سینئر کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد نے پیر کے روز اپنی پارٹی کے نام کا اعلان ‘ڈیموکریٹک آزاد پارٹی’ کے طور پر کیا۔

متعلقہ

’وندے ماترم پر کوئی تنازعہ نہیں ہو نا چاہئے ‘

سنہا کی بین المذاہب مکالمے اور ہم آہنگی پروگرام میں شرکت  

آزاد نے پارٹی کے جھنڈے کی بھی نمائش کی جو تین نیلے ، پیلے اور سفید رنگوں کا ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ پارٹی کا نام رکھنا وہ بھی جموں و کشمیر کے لئے بہت ہی مشکل کام ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم طلبا کی طرح مقابلہ کریں گے اور ہمارا کوئی دشمن نہیں ہے ۔

سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔

اس موقع پر ان کے ساتھ پارٹی کے درجنوں لیڈر اور کافی تعداد میں کارکن بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا”میری پارٹی میں مطلق العنانی نہیں ہوگی، انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئی میری پارٹی کا نام ڈیموکریٹک آزاد پارٹی (ڈی اے پی) ہے ، اس نام میں جو آزاد کا لفظ ہے اس کو میرے ذاتی نام کے ساتھ نہ جوڑا جائے “۔

آزاد نے کہا کہ یہ پارٹی ایک جمہوری پارٹی ہوگی اور جمہوری اصولوں کے عین مطابق چلے گی۔انہوں نے کہا”آزاد سے مراد میرا نام نہیں ہے بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ پارٹی آزاد ہوگی اور کسی قسم کا کوئی دبا¶ نہیں ہوگا’۔ان کا کہنا تھا کہ یہ محض ایک پارٹی نہیں ہوگی بلکہ ایک ادارہ ہوگا“۔

پارٹی کے جھنڈے اور اس کے رنگوں کے بارے میں غلام نبی آزاد نے کہا کہ جھنڈے میں سرسوں رنگ کا مطلب تخلیقی صلاحیت بھی ہے اور تنوع بھی ہے ۔

آزاد نے کہا”ہمارا ملک اور جموں وکشمیر تنوع سے بھرا ہوا ہے ، سفید رنگ کا مطلب امن ہے ، ہم گاندھی جی کے ماننے والے ہیں اور امن کے راستے پر چلیں گے “۔

ان کا کہنا تھا کہ نیلے رنگ کا مطلب گہرا سمندر ہے اس لئے ہم میں بھی گہرائی ہونی چاہئے ۔

سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پارٹی میں باقاعدہ انتخابات ہوں گے اور ہم اپنی سطح پر مقابلہ کریں گے ۔انہوں نے کہا”ہمارا کسی پارٹی کے ساتھ مقابلہ نہیں ہے ہم اسی طرح مقابلہ کریں گے جس طرح طلبا کلاس روم میں ایک دوسرے کے ساتھ کرتے ہیں“۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا کوئی دشمن نہیں ہے عوام طاقت کا سرچشمہ ہے وہ ہی ہماری تقدیر کا فیصلہ کریں گے ۔

آزاد نے کہا کہ میرے نزدیک ہندو، مسلم سکھ اور عیسائی ایک ہی دل کے چار خانے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی میں پچاس فیصد ٹکیٹیں نوجوانوں کو دی جائیں گی۔

دفعہ 370 کے بارے میں ان کا کہنا تھا”میں نے کہا کہ اگر کوئی وزیر اعظم نریندر مودی جی یا وزیر داخلہ امیت شاہ جی کو راضی کرے گا لیکن مجھے اتنا اثر و رسوخ نہیں ہے ، میں ایسا نہیں کرسکتا ہو کیونکہ اس وقت میرے پاس اتنی طاقت نہیں ہے “۔

سابق کانگریس لیڈر نے کہا کہ دفعہ370 الحاق سے مربوط تھا اور 70 برسوں تک نافذ العمل رہا۔انہوں نے کہا کہ اب عدالت عظمیٰ میں اس کی شنوائی ہوگی دیکھتے ہیں کہ کیا ہوگا۔

کانگریس کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا”میں اس پارٹی کے ساتھ طویل عرصے تک وابستہ رہا لیکن میں کالج دنوں سے ہی گاندھی جی کا ماننے والا رہا ہوں“۔

قومی شاہراہ پر میوہ ٹرکوں کو روکنے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں غلام نبی آزاد نے کہا کہ قومی شاہراہ پر ایمبولنسز کی طرح میوہ سے لدی ٹرکوں کو ترجیحی بنیادوں پر چلنے کی اجازت ہونی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم ایمبولنس کو راستہ دیتے ہیں اسی طرح میوہ سے بھری ٹرک کو بھی راستہ دیا جانا چاہئے ۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جن کسانوں کو بارشوں یا ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان ہوا حکومت کو چاہئے کہ ان کو معاوضہ دے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چلڈرن ہسپتال بمنہ میں علاج ومعالجے کا کام شروع

Next Post

فروٹ انڈسٹری تباہی کے دہانے پر‘وادی بھر میں فرووٹ گروورس کا احتجاج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اقتدار کے لیے اپنے  اصولوں کا سودا نہیں  کریں گے:عمرعبداللہ
اہم ترین

’وندے ماترم پر کوئی تنازعہ نہیں ہو نا چاہئے ‘

2026-08-18
’جموں و کشمیر میں دہشت گردی کا دور ختم ہو چکا ہے ‘
اہم ترین

سنہا کی بین المذاہب مکالمے اور ہم آہنگی پروگرام میں شرکت  

2026-08-18
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

۷۳ برس بعد جموں کشمیر کو زمین کا معاوضہ ادا کرنے کا حکم

2026-08-18
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
اہم ترین

بی جے پی کا جموں میں این سی حکومت کیخلاف احتجاج‘وعدے پورے نہ کرنے کا الزام

2026-08-18
سپریم کورٹ ہولی کے بعد حجاب تنازعہ کی سماعت کرے گی
اہم ترین

سپریم کورٹ کو بتایا گیا‘۳۲۶ ارکان پارلیمان اور۱۴  وزرائے اعلیٰ کے خلاف فوجداری مقدمات

2026-08-18
نقشبند صاحب درگاہ پر سیکڑوں  عقیدت مندوں نے ’خواجہ دگَر‘ کی نماز ادا کی
اہم ترین

نقشبند صاحب درگاہ پر سیکڑوں عقیدت مندوں نے ’خواجہ دگَر‘ کی نماز ادا کی

2026-08-18
’ ایل او پی آسام سے واپس آکر جموں  کشمیر کی سیاست بھول گئے ہیں‘
اہم ترین

بی جے پی پہلے ریاستی حیثیت بحال کرے، پھر منتخب حکومت  کی کارکردگی پر فیصلہ دے: این سی

2026-08-18
پونچھ میں در اندازی کی کوشش ناکام‘۲ملی ٹنٹ ہلاک:فوج
اہم ترین

فوج کی شمالی کمان کے  سربراہ کا پونچھ میں ایل او سی  کے اگلے مورچوں کا دورہ

2026-08-18
Next Post
فروٹ انڈسٹری تباہی کے دہانے پر‘وادی بھر میں فرووٹ گروورس کا احتجاج

فروٹ انڈسٹری تباہی کے دہانے پر‘وادی بھر میں فرووٹ گروورس کا احتجاج

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.