جموں//
جموںکشمیر کے ضلع پونچھ کے کھانتار علاقے میں ہفتے کی سہ پہر مسافر بردا رگاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک مسافر کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی جبکہ متعدد زخمی ہوئے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے کھانتار علاقے میںایک مسافر بردار گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک پر اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں متعدد مسافر زخمی ہوئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ایک جانبر نہ ہو سکا۔ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں متعدد مسافر زخمی ہوئے جنہیں مختلف ہسپتالوں میں بھرتی کیا گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ کئی زخمیوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔