اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

’اب تو دوست بھی بھکاری سمجھتے ہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-16
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

’اب تو دوست ممالک بھی ہمیںبھکاری کی نظروں سے دیکھنے لگے ہیں ‘۔یہ اعتراف … ذلت اور تضحیک آمیز اعتراف پاکستان کے وزیر اعظم‘شہباز شریف کا ہے…ان کے اس اعتراف سے پتہ چلتا ہے کہ آزادی کے ۷۵ برس بعد بھی پاکستان کہاں کھڑا ہے ۔ایک تقریب میں شریف نے ملک کی معاشی حالت پر بڑی بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب تو دوست ملک بھی ہمیں بھکاری کی نظروں سے دیکھنے لگے ہیں… اتنا ہی نہیں بلکہ ایک قدم آگے بڑھ کر شریف نے کہا کہ جب کسی دوست ملک کو فون کال کی جاتی ہے تو… تو اسے لگتا ہے کہ فون شاید بھیک مانگنے کیلئے کیا گیا ہے ۔اللہ میاں رحم کرے شریف کے ملک پر کہ سیاستدانوںاور فوج نے اس ملک کو کیا سے کیا بنا دیا ہے … اور اس لئے بنا دیا ہے کہ اس ملک کی ترجیحات صحیح نہیں ہیں ‘ جب ملک کو ایک درست سمت میں آگے نہیں بڑھایا جارہا ہو … جب ملک پر سیاسی مفادات کو ترجیح دی جائے … جب ایک ہمسایہ ملک کیخلاف زائد از تیس برسوں سے درپردہ جنگ جاری ہو … جب عقل و شعور اور حکمت سے عاری فیصلے لئے جائیں… جب ہر ایک ادارہ لکشمن ریکھا پار کرے‘ ایک دوسرے کا احترام نہ کرے ‘تب صاحب پاکستان کیا کسی بھی ملک کی معیشت کا ایسا ہی حال ہو گا… کسی بھی ملک کو بکھاری کی نظروں سے دیکھا جائیگا … پاکستان کی معیشت آج جس حالت میں ہے ‘ اس کیلئے کوئی اور نہیں بلکہ یہ خود ذمہ دار ہے…ذمہ دار اس لئے ہے کہ اتنا کچھ ہونے کے بعد بھی یہ سدھرنے کا نام نہیں لے رہا ہے …پاکستان کی معیشت کا حال بے حال ہے اور عمران خان الیکشن چاہتے ہیں… ملک کا ایک تہائی حصہ اب بھی سیلاب سے جوجھ رہا ہے …اور خان صاحب آج اور ابھی الیکشن چاہتے ہیں… اور اس لئے چاہتے ہیں تاکہ ملک کی ڈوبتی معیشت کا مکمل بیڑا غرق کیا جائے اور… اور سو فیصد کیا جائے ۔ نہیں صاحب! ہم اکیلے خان صاحب کو ہی موجودہ صورتحال کیلئے ذمہ دار نہیں قرار دے رہے ہیں کہ… کہ اگر ہم ایسا کریں تو یہ یقینا خان صاحب کے ساتھ زیادتی ہوگی اور ہاں نا انصافی بھی ۔ خان صاحب کا نام صرف اس لئے آیا کہ پاکستان کی معیشت کی تنزلی کا سفر ان کے دور اقتدار میں ہی شروع ہو ا اور… اور اب یہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے … ان کا نام اس لئے بھی لیا جارہا ہے کہ انہیں ملک کی نہیں بلکہ اقتدار کی پڑی ہے جو یہ کسی بھی قیمت پر دوبارہ حاصل کرنا چاہتے ہیں … اور اس لئے چاہتے ہیں کہ خان صاحب ہو یا کوئی اور سیاستدان ‘ ان کی ترجیح ملک نہیں بلکہ اپنے اپنے مفادات ہیں… ان سب نے واقعی میں پاکستان کو لوٹا …اتنا لوٹا کہ آج یہ ملک سچ میں بھکاری بن گیا ہے‘ جو بھیک مانگنے پر مجبور ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’یہ جنگ کا وقت نہیں ہے‘مودی کی سمرقند پوتن سے ملاقات

Next Post

ہندو، مسلمان اور سکھ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

ہندو، مسلمان اور سکھ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.