جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

’یہ جنگ کا وقت نہیں ہے‘مودی کی سمرقند پوتن سے ملاقات

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-16
in تازہ تریں
A A
’یہ جنگ کا وقت نہیں ہے‘مودی کی سمرقند پوتن سے ملاقات
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

کشمیر میں۵جولائی تک موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

سرینگر/16ستمبر(ویب ڈیسک)
سمر قند میں اےس سی او سربراہی اجلاس کے حاشیہ پر وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کی جس میں انہوں نے پوتن سے کہا کہ ’یہ جنگ کا وقت نہیں ہے‘۔
روس یوکرین جنگ اپنے نویں مہینے میں داخل ہو رہی ہے۔
ےوکرےن جنگ شروع ہونے کے بعد دونوں لےڈروں کی پہلی ملاقات کے موقع پر وزےر اعظم نے روسی صدر سے کہا ”جناب عالی، میں جانتا ہوں کہ آج کا وقت جنگ کا وقت نہیں ہے“۔
پوتن نے بھارتی وزیر اعظم کو بتایا کہ وہ فروری میں شروع ہونے والے یوکرین کے تنازع کو جلد از جلد ختم کرنا چاہتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ بھارت کو اس لڑائی پر تحفظات ہیں۔
پوتن نے مودی سے کہا”میں یوکرین کے تنازعہ پر آپ کے موقف، آپ کے خدشات کو جانتا ہوں….ہم اسے جلد از جلد ختم کرنے کی پوری کوشش کریں گے“۔
معلوم ہوا ہے کہ دونوں رہنماو¿ں نے شنگھائی تعاون تنظیم (اےس سی او) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر دو طرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
یوکرین پر حملے پر بھارت نے ابھی تک روس کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا ہے۔ نئی دہلی اس بحران کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دے رہا ہے۔
اس سے پہلے سربراہی اجلاس سے خطاب میں مودی نے غذائی تحفظ کے بارے میں بات چیت کی اور ایک پائیدار اور قابل بھروسہ سپلائی چین بنانے کی ضرورت کا بھی اعادہ کیا اور اس کے لیے کنکٹی وٹی مضبوط بنانے اور راہداری کے حق کوپر بھی زور دیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آج جب پوری دنیا عالمی وبا کے بعد معاشی ری کوری کے چیلنجوں کا سامنا کر رہی ہے ، ایس سی او کا رول بہت اہم ہے ۔
ایس سی او کے رکن ممالک عالمی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں تقریباً 30 فیصد تعاون دیتے ہیں، اور دنیا کی 40 فیصد آبادی بھی ایس سی او ممالک میں رہتی ہے ۔ ہندوستان شنگھائی تعاون تنظیم کے ارکان کے درمیان زیادہ تعاون اور باہمی اعتماد کی حمایت کرتا ہے ۔ عالمی وبا اور یوکرین بحران نے گلوبل سپلائی چین میں متعدد رکاوٹیں پیدا کی ہیں، جس سے دنیا کو توانائی اور خوراک کے بڑے بحران کا سامنا ہے ۔ ایس سی او کو ہمارے خطے میں قابل اعتماد، پائیدار اور متنوع سپلائی چین تیار کرنے کی کوشش کرنی چاہیے ۔ اس کے لیے نہ صرف بہتر رابطے کی ضرورت ہوگی بلکہ یہ بھی ضروری ہوگا کہ ہم سب ایک دوسرے کو راہداری کے مکمل حقوق دیں۔
وزیر اعظم نے کہا ”ہم ہندوستان کو مینوفیکچرنگ کا ہب بنانے کی طرف پیش رفت کر رہے ہیں۔ ہندوستان کی نوجوان اور باصلاحیت افرادی قوت ہمیں قدرتی طور پر مسابقتی بناتی ہے ۔ ہندوستان کی معیشت اس سال 7.5 فیصد کی شرح سے بڑھنے کی توقع ہے ، جو دنیا کی بڑی معیشتوں میں سب سے زیادہ ہوگی۔ ہمارے عوام پر مبنی ترقیاتی ماڈل میں ٹیکنالوجی کے صحیح استعمال پر بھی بہت زیادہ توجہ دی جارہی ہے ۔ ہم ہر شعبے میں اختراع کی حمایت کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہاآج ہندوستان میں 70 ہزار سے زیادہ اسٹارٹ اپس ہیں، جن میں سو سے زیادہ نویکارن ہیں۔ ہمارا یہ تجربہ شنگھائی تعاون تنظیم کے بہت سے دیگر ممبران کے لیے بھی کارآمد ہو سکتا ہے ۔ اس مقصد کے ساتھ ہم شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ اسٹارٹ اپس اور اختراعات پر ایک نیا خصوصی ورکنگ گروپ قائم کرکے اپنے تجربے کا اشتراک کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بچہ ہسپتال بمنہ میں تعمیر شدہ نئے ۰۰۵ بستروں والے ہسپتال منتقل

Next Post

’اب تو دوست بھی بھکاری سمجھتے ہیں‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
تازہ تریں

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

2025-07-04
تازہ تریں

کشمیر میں۵جولائی تک موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

2025-07-04
وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے
تازہ تریں

بجبہاڑہ قتل کیس:ایس آئی اے کی چھاپہ مار کارروائیاں:ترجمان

2025-07-04
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
تازہ تریں

اننت ناگ پولیس نے ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے لئے ہلپ لائن قائم کی

2025-07-03
۵۲ دنوں پر محیط سالانہ امر ناتھ یاترا ختم ‘ ۵لاکھ یاتریوں کا گھپا کے درشن
تازہ تریں

امرناتھ یاترا ۲۰۲۵:میڈیا نمائندگان کے لیے اہم ہدایات جاری

2025-07-03
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
تازہ تریں

’دہشت گرد کہیں بھی ہوں انہیں ختم کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں‘

2025-07-03
آزادپارٹی کے نظریے کے بجائے ذاتی اختلافات کی بنیادوں پر مستعفی ہوئے:قرہ
تازہ تریں

ریاستی درجہ جموں کشمیر کا آئینی حق ہے ، بحالی ناگزیر:قرہ

2025-07-03
امر ناتھ یاتریوں کا وادی میں پرتپاک استقبال
تازہ تریں

امر ناتھ یاتریوں کا وادی میں پرتپاک استقبال

2025-07-03
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

’اب تو دوست بھی بھکاری سمجھتے ہیں‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.