پیر, جولائی 7, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سنہا کا ڈوڈہ کا دورہ : میگا ترقیاتی پروجیکٹوں پر عمل آوری کی پیش رفت کا جائزہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-16
in اہم ترین
A A
سنہا کا ڈوڈہ کا دورہ : میگا ترقیاتی پروجیکٹوں پر عمل آوری کی پیش رفت کا جائزہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

ڈوڈہ//
لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے ڈوڈہ کے اپنے دورے پر ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں ضلع میں مرکزی اور یو ٹی حکومت کی اسکیموں اور میگا ترقیاتی پروجیکٹوں کے نفاذ کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔
پونچھ اور کشتواڑ کے بعد تین دنوں میں لیفٹیننٹ گورنر کا یہ تیسرا ضلع کا دورہ تھا ۔
سنہانے۹۹ء۱۱ کروڑ روپے کی لاگت سے نئے تعمیر شدہ گورنمنٹ ڈگری کالج کلہوتراں اور دریائے چناب پر۱۲۵ میٹر موٹر ایبل پُل کا افتتاح کیا جس میں سوئی گواری ڈوڈہ میں۳۰ء۷ کلو میٹر اپروچ روڈ۸۵ء۱۴ کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے نئے آئیڈیاز اور اختراعات کے فروغ کیلئے ایک وقف پورٹل بھی شروع کیا ۔
سنہا نے ایک چار جہتی حکمت عملی کا خاکہ پیش کیا جن میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو تیز کرنا ، نوجوانوں اور کسانوں کیلئے قرض کی دستیابی ، فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کو خصوصی حوصلہ دینا اور سب کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے طریقہ کار کو مضبوط بنانا شامل ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ لوگوں پر مبنی منصوبوں میں خدمت کی فراہمی اور روزی روٹی کے مواقع کے لحاظ سے قطار میں موجود آخری شخص کو ہدف بنانا چاہئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی آر آئیز اور ضلعی انتظامیہ کو پروجیکٹوں کو مربوط کرنے اور ترقیاتی سرگرمیوں کی نشاندہی کرنے کی ضرورت ہے جو کنور جنس کے ذریعے لاگو کی جا سکتی ہیں ۔
سنہا نے کسانوں کی آمدنی بڑھانے کیلئے مداخلتوں کا جائزہ لیا اور کسان برادری کے درمیان جدید زرعی ٹیکنالوجی کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی ۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ کسانوں کو متنوع بنانے اور میکانائیزیشن ، آبپاشی کی سہولیات اور زراعت کی توسیع کیلئے یو ٹی حکومت کی اسکیموں کے فوائد حاصل کرنے کیلئے حوصلہ افزائی کریں ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا زراعت اور اس سے منسلک شعبے ڈوڈہ کیلئے اقتصادی سرگرمیوں کی خدمت اور حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
سنہا نے کہا کہ ہمارا زور فلوریکلچر کی کاشت بالخصوص میریگولڈ اور لیوینڈر کو مضبوط بنانے پر ہے تا کہ ڈوڈہ کو اس کی مسابقت کے لحاظ سے ملک میں بہترین قرار دیا جا سکے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ سکاسٹ کے ساتھ مل کر زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کا ایک جامع ضلعی منصوبہ تیار کرے ۔ انہوں نے ایک ضلع ایک پروڈکٹ پر مزید توجہ دینے پر زور دیا تا کہ زرعی مصنوعات کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے جس کا براہ راست اثر کسانوں کی آمدنی پر پڑے ۔
سنہا نے جی ایم سی ڈوڈہ ، میڈیکل کالج کیمپس کی تعمیر ، رہائشی کوارٹرز اور تدریسی ہسپتال سمیت کلیدی پروجیکٹوں کی پیش رفت کے بارے میں جامع رپورٹ طلب کی ۔
بھدرواہ میں این ایچ۲۴۴ گورنمنٹ ڈگری کالج کستی گڑھ ، ڈوڈہ میں ملٹی پرپز انڈور اسپورٹس ہال ، گورنمنٹ پولی ٹیکنک ڈوڈہ ، گندھو میں ۱۰۰ بستروں پر مشتمل ہسپتال اور جاری پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ٹھاٹھری ۔ گندھو سڑک کو قومی شاہراہ قرار دیا ۔ انہوں نے عمل آوری ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ زیر التوا بستیوں کو ترجیحی بنیادوں پر سڑکوں سے جوڑیں ۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت مدد فراہم کرنے کیلئے نوجوانوں کی نشاندہی کرنے کیلئے ضلعی روزگار کا منصوبہ بنانے کی بھی ہدایت دی اور پنچائتی سطح پر خود روز گار پیدا کرنے کا ہدف بھی مقرر کیا ۔
گورنمنٹ میڈیکل کالج میں ٹیچنگ سٹاف اور ڈاکٹروں کی کمی کے مسئلے پر جواب دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے پرنسپل جی ایم سی کو ہدایت دی کہ وہ تمام خالی آسامیوں کی تشہیر کریں تا کہ مقامی لوگوں کو خدمت کرنے کا موقع مل سکے ۔
سنہا نے کہا کہ ’’ مریضوں کی بہترین دیکھ بھال اور جی ایم سی کے ہموار کام کیلئے ڈاکٹروں اور ٹیچنگ فیکلٹی کو شامل کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں ۔ ‘‘
جل جیون مشن کے تحت ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے لیفٹیننٹ نے محکمہ جل شکتی کو ہدایت دی کہ وہ مقامی اور نوجوان ٹھیکیداروں کو ٹینڈرنگ میں حصہ لینے کی ترغیب دیں تا کہ تمام ٹارگٹڈ اسکیموں کو وقت پر انجام دیا جا سکے ۔
جمع بندیوں کی ڈیجٹلائیزیشن اور اراضی پاس بُکس کی تقسیم کے بارے میں لفٹینٹ گورنر نے متعلقہ ریونیو حکام کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ رجسٹریشن کیلئے دفاتر کا دورہ کرنے والے عوام کو اس عمل میں غیر ضروری تاخیر کی وجہ سے پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ریاسی میں ہائبرڈ جنگجو گرفتار اسلحہ و گولہ بارود بر آمد:پولیس

Next Post

دو سرکردہ علماء سمیت ۵؍افرادپی ایس اے کے تحت گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
Next Post
دو سرکردہ علماء سمیت ۵؍افرادپی ایس اے کے تحت گرفتار

دو سرکردہ علماء سمیت ۵؍افرادپی ایس اے کے تحت گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.