سرینگر/15 ستمبر
جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں جمعرات کی صبح ایک سڑک حادثے میں 2 کمسن بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کوٹرانکہ سے راجوری جا رہی ایک گاڑی جمعرات کی صبح مندر گالا کے نزدیک سڑک سے لڑھک گئی جس کے نتیجے میں اس میں سوار سات افراد زخمی ہوگئے ۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں دو کمسن بچے اور چار خواتین شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان میں سے چار کو جی ایم سی ایسو سیٹیڈ ہسپتال راجوری ریفر کیا گیا۔
زخمیوں کی شناخت بشارت احمد، اس کی اہلیہ گڈی بیگم، ان کی بیٹی مہرین کوثر، سیدہ تبسم،دلشاد احمد، گلناز اختر اور سلیمان رشید شامل ہیں۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے قانونی کارروائیاں شروع کی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ پونچھ کے ضلع ساوجیاں علاقے میں بدھ کی صبح ایک دلدوز سڑک حادثے میں 11 افراد از جان جبکہ 27 دیگر زخمی ہوگئے