سرینگر//
جنوبی ضلع شوپیاں کے شرمال گاؤں میں تصادم کی جگہ بارودی شیل زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس وجہ سے تین کمسن لڑکے زخمی ہوئے ہیں۔
بتادیں کہ شرمال شوپیاں میں پیر کے روز سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں ایک مقامی جنگجو از جان ہوا تھا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ منگل کے روز شر مال شوپیاں میں تصادم کی جگہ ایک بارودی شیل زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں تین کمسن لڑکے زخمی ہوئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں پر تینوں کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہیں۔
دریں اثنا پولیس نے عوام سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ جائے تصادم پر جانے سے تب تک گریز کیا کریں جب تک اسے پوری طرح سے صاف قرار نہ دیا جائے کیونکہ پولیس اور دیگر سلامتی ادارے لوگوں کے جان و مال کی محاٖفظ ہے لہذا لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچانے کیلئے پولیس ہر ممکن کوشش کرتی ہے ۔