سری نگر//سرحدی ضلع کپواڑہ میں فوجی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار کی موقع پر ہی موت واقع جبکہ گاڑی میں سوار مزید چار زخمی ہوئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی سہ پہر کو کپواڑہ کے دور افتادہ علاقے سار کولی میں فوجی گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک پر اْلٹ گئی جس وجہ سے اْس میں سوار پانچ اہلکار زخمی ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ گر چہ زخمیوں کو فوجی ہسپتال درگمولہ پہنچایا گیا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے ایک اہلکار کو مردہ قرار دیا۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔