سری نگر// اینٹی کرپشن بیورو نے پٹواری حلقہ برین نشاط سری نگر اور چوکیدار کو سائل سے دس ہزار روپیہ کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔اے سی بی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اینٹی کرپشن بیورو میں ایک شخص نے تحریری طورپر شکایت درج کی کہ پٹواری حلقہ برین نشاط سری نگر عاصف فاروق وانی اور چوکیدار نظیر احمد ڈارنے اْس سے نقشہ انتخاب کے حصول لئے دس ہزار روپیہ کی رشوت طلب کی ہے۔شکایت موصول ہوتے ہی اے سی بی نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 8/2022 زیر دفعہ 7پی سی ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔انہوں نے بتایا کہ راشی پٹواری کو پکڑنے کی خاطر اینٹی کرپشن بیورو نے ایک جال بچھایا جس دوران چوکیدار نذیر احمد ڈار کو دس ہزارروپیہ کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔اینٹی کرپشن بیورو نے بتایا کہ گرفتار شدہ چوکیدارنے سائل سے دس ہزا رروپیہ کی رقم پٹواری حلقہ برین نشا ط سری نگرکو دینے کے لئے سائل سے وصول کی تھی۔انہوں نے بتایا کہ آزاد گواہوں کی موجودگی میں دونوں سے رشوت کی رقم ضبط کی گئی اور فوری طورپر راشی پٹواری اور چوکیدار کے رہائشی مکانات کی تلاشی لی گئی۔اس سلسلے میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا گیا ہے۔