بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

گرینیڈ حملہ آوروں کا گروہ بے نقاب

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-24
in اہم ترین
A A
گرینیڈ حملہ آوروں کا گروہ بے نقاب
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

سرینگر//(ندائے مشرق خبر)
سرینگر پولیس نے بدھ کو کہا کہ اس نے گرنیڈ پھینکنے والے گروہ کا پردہ فاش کر کے چار بالائی زمین کارکنوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ۴ گرینیڈ بر آمد کر لئے ۔
اس دوران بدھ کی شام کو رعناواری میں فورسز پر ایک گرینیڈ داغا گیا جس میں ایک اہلکار زخمی ہو گیا ۔
جاری کردہ بیان میں پولیس کے ایک ترجمان نے کہا کہ آج شام بمنہ چوک پر ایک ناکے کی چیکنگ کے دوران ایک بالائی زمین کارکن‘ زبیر شیخ ولد الطاف شیخ ولد الٰہی باغ صورہ کو پولیس پارٹی نے روک لیا۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے ایک دستی بم برآمد ہوا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم کو موقع پر گرفتار کیا گیا اور ایک ایف آئی آر نمبر۱۵/۲۰۲۲ کے تحت انڈین آرمز ایکٹ کی دفعہ۷ /۲۵اور یو اے پی اے کی دفعہ ۱۳کے تحت پولیس تھانہ بمنہ میں مقدمہ درج کیا گیا گیا اور تفتیش شروع کی گئی ۔
بیان میں مزید کہا گیاکہ ملزم کو مسلسل جانچ پڑتال کے لیے رکھا گیا اور پوچھ گچھ کے دوران اس نے انکشاف کیا کہ اس نے یہ دستی بم دوسرے بالائی زمین کارکن‘ شمیم احمد چلو ولد عبدالکریم چلو ٹنکی پورہ شہید گنج سے حاصل کیا تھا۔
اس ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے چار دستی بموں کی کھیپ حاصل کی اور ایک ایک گرینیڈ امیر رحمان ڈار ولد ابی رحمان ڈار سکنہ ٹینگ پورہ بائی پاس‘ شاہد احمد میر ولد گلزار احمد میر سکنہ ڈنگر پورہ نوگام اور زبیر شیخ کو دیا۔
بیان کے مطابق بعد میں ان مقامات پر چھاپے مارے گئے اور ان تینوں بالائی زمین ورکروں کو بھی گرفتار کیا گیا اور ان کے موقع پر تین مزید دستی بم بھی برآمد ہوئے۔
تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ گرفتار ملزمان دہشت گرد گروپ لشکر طیبہ کی ہدایت پر کام کر رہے تھے۔ پہلا گرفتار ملزم آج شام برآمد شدہ ہینڈ گرنیڈ پھینکنے جا رہا تھا، ناکہ پارٹی کی بروقت حفاظتی کارروائی سے منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔
دریں اثناجموںکشمیر کی راجدھانی سرینگر کے رعناواری علاقے میں بدھ کی شام مشتبہ جنگجووں کی طرف سے کئے گئے گرینیڈ حملے میں ایک سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوا ہے ۔
سی آر پی ایف کے ایک عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ مشتبہ جنگجووں نے بدھ کی شام کو زندہ شاہ مسجد رعناواری کے نزدیک سی آر پی ایف بینکر پر گرینیڈ پھینکا جو نشانہ چوک کر سڑک کے کنارے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمی اہلکار کو علاج ومعالجہ کی خاطر جواہر لال نہرو ہسپتال رعناواری منتقل کیا گیا جہاں پر اُس کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ گرینیڈ حملے کے فوراً بعد فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔
بتادیں کہ صورہ سری نگر میں پولیس اہلکار کی ہلاکت کے بعد پورے شہر میں سیکورٹی کو الرٹ پر رکھا گیا تاہم اس کے باوجود بھی بدھ کی شام کو مشتبہ جنگجووں نے رعناواری میں سی آر پی ایف پر گرینیڈ حملہ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں کشمیر کا آئندہ مالی سال کا۴۲ء۱لاکھ کروڑ روپے کا بجٹ منظور

Next Post

کشمیر میں شبانہ بارشیں، گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت ایک بار پھر نقطہ انجماد سے نیچے درج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
Next Post
کشمیر میں شبانہ بارشیں، گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت ایک بار پھر نقطہ انجماد سے نیچے درج

کشمیر میں شبانہ بارشیں، گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت ایک بار پھر نقطہ انجماد سے نیچے درج

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.