سرینگر//
جموںکشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر کے راجباغ علاقے میں تعمیراتی میٹریل ان لوڈ کرنے کے دوران دو غیر مقامی مزدور زخمی ہوئے جن میں سے بعد میں ایک کی ہسپتال میں موت واقع ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ راجباغ سرینگر میں دو غیر مقامی مزدور‘۲۱سالہ روہت یادو اور ۱۹سالہ لدو یادو تعمیراتی میٹریل ان لوڈ کر رہے تھے کہ اس دوران دونوں شدید طورپر زخمی ہوئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود دیگر مزدوروں نے زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر صدر ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے روہت کو مردہ قرار دیا۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔