سرینگر///
جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ اور سابق وزیر اعلیٰ‘ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ منشیات کے استعمال کے خاتمے کیلئے اس وباء کی جڑ تک جانا ضروری ہے۔
ان باتوں کااظہار ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آج بیروہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ڈاکٹر فاروق نے منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل منشیات کی بدترین اور جان لیو الت میں گھر چکی ہے ، جو ہمارے لئے ایک لمحہ فکریہ ہے ۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نوجوان ہی قوم اور ملک کے مستقبل کے معمار ہوتے ہیں اور اگر نوجوان پود ہی منشیات جیسی لت میں پڑ گئی تو مستقبل کے تاریک ہونے کے قوی امکانات ہیں۔
ڈاکٹر فاروق نے کہا’’اس لئے میں والدین کے ساتھ ساتھ علمائے دین اور ایمہ مساجد سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ نوجوانوں کو منشیات کی لت سے باز رکھنے میں اپنا رول نبھائیں‘‘۔
نیشنل فاروق کے صدر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر بھی زور دیا کہ منشیات کے استعمال کے خاتمے کیلئے اس وباکی جڑ تک جائیں۔