اتوار, جولائی 6, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

مودی نے طیارہ بردار بحری جہاز ‘وکرانت’ قوم کے نام وقف کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-02
in تازہ تریں
A A
مودی نے طیارہ بردار بحری جہاز ‘وکرانت’ قوم کے نام وقف کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

کوچی/ ۲ستمبر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو پہلے مقامی طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس ’وکرانت‘کوملک کے نام وقف کیا جس کے ساتھ ہی یہ باقاعدہ طورپر بحریہ کے بیڑے میں شامل ہوگیا۔

متعلقہ

’مودی کی رہنمائی میں جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن‘

رام بن میں سڑک حادثہ‘۳۵ یاتری زخمی ‘یاتریوں کی حفاظت کویقینی بنایا جائے :سنہا

آج کا دن بحریہ کے لیے ایک تاریخی دن ہے کیونکہ 25 سال بعد وکرانت ایک بار پھر ایک نئے روپ میں اور نئی طاقت کے ساتھ بحریہ کا فخر بن گیا ہے ۔ وکرانت کا مطلب ہے فاتح، بہادر اور ممتاز۔

وکرانت ہندوستان میں بنایا گیا اب تک کا سب سے بڑا جنگی جہاز ہے اور اسے بنانے میں 20 ہزار کروڑ سے زیادہ کی لاگت آئی ہے ۔ یہ ہندوستانی بحریہ کے لیے پہلا مقامی طور پر ڈیزائن اور بنایا ہوا طیارہ بردار بحری جہاز بھی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی بحریہ کے پاس دو طیارہ بردار بحری جہاز ہوگئے ہیں اور اس کی فائر پاور کئی گنا بڑھ گئی ہے ۔ اس طیارہ بردار جہاز کی تعمیر کے ساتھ ہی ہندوستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہو گیا ہے جو طیارہ بردار بحری جہاز بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

جہازمیں استعمال ہونے والا 76 فیصد سازوسامان گھریلو کمپنیوں کے ذریعہ بنایا گیا ہے ۔ بحر ہند میں ہندوستان اورزیادہ مضبوطی یکے ساتھ اپنی موجودگی درج کرائے گا۔

وزیر اعظم نے اس موقع پر نئی بحریہ کے نئے پرچم (نشان) کی نقاب کشائی بھی کی، جو بحریہ کو نوآبادیاتی ماضی سے الگ کرکے خوشحال ہندوستانی سمندری ورثے کی علامت ہے ۔ اس نشان کا تصور چھترپتی شیواجی مہاراج کی بحریہ سے لیا گیا ہے ۔ کموڈور ودیادھر ہرکے کو طیارہ بردار جہاز وکرانت کا کمانڈنگ آفیسر بنایا گیا ہے ۔ بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار نے کموڈورہرکے کو طیارہ بردار بحری جہاز کے آپریشن کے لئے کمیشن وارنٹ سونپا۔ وکرانت کا نعرہ ہے ،’میں ان لوگوں کو شکست دیتا ہوں جو میرے خلاف لڑتے ہیں‘۔

قبل ازیں، کوچین شپ یارڈ پہنچنے پر مسٹرمودی نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

ہندوستانی بحریہ کے وارشپ ڈیزائن بیورو (ڈبلیو ڈی بی) کے ذریعہ ڈیزائن کیا گیا اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے تحت ایک پبلک سیکٹرکے شپ یارڈ میسرس کوچین شپ یارڈ لیمیٹڈ (سی ایس ایل) کے ذریعہ بنایا گیا، دیسی طیارہ بردارجہاز کا نام اس کے شاندارپچھلے – ہندوستان کے پہلے طیارہ بردار بحری جہازکے نام پر رکھا گیا‘ جس نے 1971 کی جنگ میں کلیدی کردار ادا کیاتھا۔ آئی اے سی کی بنیاد اپریل 2005 میں روایتی اسٹیل کٹنگ کے ذریعے رکھی گئی تھی۔

وکرانت کے تمام مراحل کے ٹرائلزگزشتہ اگست میں مکمل ہو گئے تھے جس کے بعد اسے شپ یارڈ نے باضابطہ طور پر بحریہ کے حوالے کر دیا تھا۔

 

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہند بحرالکاہل اور بحر ہند ملک کی اہم دفاعی ترجیح:وزیر اعظم

Next Post

پیٹیوں سے آگے اور بھی جہاں ہے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تازہ تریں

’مودی کی رہنمائی میں جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن‘

2025-07-06
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
تازہ تریں

رام بن میں سڑک حادثہ‘۳۵ یاتری زخمی ‘یاتریوں کی حفاظت کویقینی بنایا جائے :سنہا

2025-07-06
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
تازہ تریں

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

2025-07-05
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
تازہ تریں

شدید گرمی کی لہر:ماہرینِ صحت کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل

2025-07-05
سرینگر میں تین سالہ لڑکے کو غرقاب ہونے سے بچایا گیا
تازہ تریں

بانڈی پورہ اور سرینگر میں نہانے کے دوران دو نوجوان غرقاب‘ لاشیں بازیاب

2025-07-05
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
تازہ تریں

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

2025-07-04
تازہ تریں

کشمیر میں۵جولائی تک موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

2025-07-04
وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے
تازہ تریں

بجبہاڑہ قتل کیس:ایس آئی اے کی چھاپہ مار کارروائیاں:ترجمان

2025-07-04
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

پیٹیوں سے آگے اور بھی جہاں ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.