جموں/27 اگست
بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جموں کے ارنیہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر ہفتے کی صبح ایک پاکستانی در انداز کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بی ایس ایف نے ارنیہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر ہفتے کی صبح ایک پاکستانی در انداز کو گرفتار کیا۔
گرفتار شدہ کی شناخت 45 سالہ محمد شاداب سکان سیالکوٹ کے بطور ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف اہلکاروں نے ہوا میں کچھ گولیاں بھی چلائیں اور اس کے بعد در انداز کو حراست میں لے لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ گرفتار شدہ کی تحویل سے کوئی قابل اعتراض مواد بر آمد نہیں ہوا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ بی ایس ایف نے 25 اگست کو سانبہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر اسمگلنگ کی ایک کوشش کو ناکام بنا کر8 کلو ہیرا ¶ن بر آمد کی تھی۔