سرینگر//
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی علاقے میں پولیس اور فوج کی ایک مشترکہ ٹیم نے جمعے کو دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے۶۲۵گرام ہیراؤن جیسا نشہ آور مواد بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اور فوج کی ایک ٹیم نے جمعے کو اوڑی کے سلطان ڈاکا علاقے میں ناکے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔
گرفتار شدگان کی شناخت محمد سفیر اور محمد سلیم فرزندان فیروز علی ساکان مدیان کمل کوٹ کے بطور ہوئی ہے ۔بیان کے مطابق گرفتار شدگان کی تحویل سے۶۲۵گرام ہیراؤن جیسا نشہ آور مواد بر آمد کیا گیا۔
پولیس بیان میں کہا گیا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن اوڑی میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔