بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

غلام بنی آزاد کے بعد جموں وکشمیر کے پانچ سابق ممبران اسمبلی سمیت چھ سینئر لیڈران بھی مستعفی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-26
in تازہ تریں
A A
جے کے پی سی سی کی تشکیل نو آزاد کی مشاورت سے ہوئی:کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/ 26اگست

کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد کی جانب سے پارٹی کو الوداع کہنے کے ساتھ ہی جموں وکشمیر کانگریس یونٹ میں ہلچل مچ گئی ہے ۔

متعلقہ

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

معلوم ہوا ہے کہ پانچ سابق ممبران اسمبلی سمیت چھ سینئر لیڈروں نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ۔

یو این آئی اردو کو ذرائع نے بتایا کہ سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر غلام نبی آزاد کی جانب سے مستعفی ہونے کے ساتھ ہی جموں وکشمیر کانگریس یونٹ میں بھی ہلچل مچ گئی ہے اور آزاد کے لئے نرم گوشہ رکھنے والے لیڈران بھی مستعفی ہونے کے بارے میں سوچ بچار کر رہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ کانگریس کے پانچ سابق ممبران اسمبلی جن میں جی ایم سروڑی ، چودھری محمد اکرم ، محمد امین بٹ، گلزار احمد ، عبدالرشید ڈار نے باضابط طورپرمستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

سابق ممبر اسمبلی محمد امین بٹ نے کہاکہ اب میں کانگریس کے وابستہ نہیں ہوں اور یہ کہ جس کانگریس میں عزت نہیں وہاں رہنا لیڈران کے لئے محال بن گیا ہے ۔

اُن کے مطابق غلام نبی آزاد نے پارٹی سے مستعفی ہوکر اچھا فیصلہ لیا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ غلام نبی آزاد ایک منجھے ہوئے سیاسی لیڈر ہیں اور موصوف نے پورے ملک میں کانگریس کے لئے کام کیا ۔

سابق ممبر اسمبلی نے دعویٰ کیا کہ جموں وکشمیر میں 90فیصد کانگریس لیڈران غلام نبی آزاد کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

سابق وزیر اور ایم ایل سی آر ایس چب نے بھی کانگریس سے استعفیٰ دیا۔ انہوں نے کہا غلام نبی آزاد کی جانب سے پارٹی کو الوداع کہنے کے بعد میں نے بھی کانگریس صدر سونیا گاندھی کو مستعفی ہونے کے بارے میں ایک خط روانہ کیا ہے ۔

دریں اثنا یو این آئی اردو کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جموں وکشمیر کانگریس کے کئی سینئر لیڈران مستعفی ہو رہے ہیں اور اس ضمن میں صلاح مشورہ جاری ہے ۔

غلام نبی آزاد کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ نئی پارٹی تشکیل دینا خارج از امکان نہیں تاہم ابھی تک آزاد صاحب نے اس ضمن میں کوئی فیصلہ نہیں لیا۔انہوں نے کہا کہ غلام نبی آزاد کی جانب سے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر لیا گیا کیونکہ اس پُرانی پارٹی میں اب کچھ نہیں بچا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

میر واعظ عمر فاروق کو جامع مسجد جانے کی اجازت نہیں دی گئی

Next Post

کشمیر میں جنگجوئیت کے حوالے سے پاکستانی ارادوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے:فوج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
تازہ تریں

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-13
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
تازہ تریں

وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

2025-05-13
آپریشن سندور:پاکستان کا ۱۱ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف
تازہ تریں

آپریشن سندور:پاکستان کا ۱۱ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

2025-05-13
۴۰ گھنٹہ طویل بارہمولہ معرکہ تین جنگجوؤں کی ہلاکت پر منتج
تازہ تریں

شوپیاں جنگلات میں تین لشکر طیبہ دہشت گرد ہلاک

2025-05-13
کولگام اور پلوامہ میں فورسز اور جنگجوؤں میں جھڑپیں‘۲ مقامی جنگجوہلاک
تازہ تریں

شوپیاں میں فورسز اور دہشت گردوں میں مسلح جھڑپ جاری

2025-05-13
تازہ تریں

اوڑی کے لوگ ایک بار پھر بنکروں کی تعمیر کی مانگ کر رہے ہیں

2025-05-13
ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس
تازہ تریں

پاکستان تنازع پر حکومت جائزہ کمیٹی قائم کرے: کانگریس

2025-05-13
آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
تازہ تریں

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی

2025-05-12
Next Post
جموں کشمیر میں ۷۹ غیر ملکیوں سمیت ۱۷۲ جنگجو سرگرم :فوج

کشمیر میں جنگجوئیت کے حوالے سے پاکستانی ارادوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے:فوج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.