جموں//
قومی سلامتی کے مفاد میں، فوج نے بدھ کے روز عوام کو اپنی وردیوں سے ملتے جلتے ملبوسات کی غیر مجاز فروخت کے خلاف خبردار کیا۔
ایک فوجی ترجمان نے کہا کہ ناردرن آرمی کمان نے پولیس کے ساتھ مل کر پہلے ہی ادھم پور شہر میں بیداری مہم کا ایک سلسلہ چلایا ہے تاکہ فروخت کنندگان کو غیر مجاز یونیفارم کی تجارت سے روکا جا سکے۔
ترجمان نے کہا کہ یہ اقدام اس لیے شروع کیا گیا ہے کیونکہ کھلے بازاروں میں ہندوستانی فوج کی وردیوں تک آسان رسائی فوجی اداروں اور ان کے اہلکاروں کی سلامتی کیلئے ممکنہ خطرہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا’’اب، ہندوستانی فوج نے ان ڈیلروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جو غیر مجاز لیکن تقریباً ایک جیسے نظر آنے والے پیٹرن اور فیبرک یونیفارم فروخت کر رہے ہیں‘‘۔