بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

’ایس سی او ممالک کو دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحد ہونا چاہیے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-25
in مقامی خبریں
A A
میزائل نظام محفوظ ہے‘ہتھیاروں کے نظام کے آپریشنز کا از سرِ نو جائزہ لیا جا رہا ہے:راج ناتھ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

نئی دہلی///
وزیر دفاع‘ راج ناتھ سنگھ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے ممالک سے دہشت گردی کی تمام شکلوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا مطالبہ کیاہے۔
بدھ کو ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے ممالک کے وزرائے دفاع کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سنگھ نے زور دے کر کہا کہ دہشت گردی کی تمام شکلیں بشمول سرحد پار دہشت گردی، کسی بھی شکل میں ہو اور کسی بھی مقصد کیلئے کی گئی ہو وہ انسانیت کے خلاف جرم ہے ۔
وزیر دفاع نے کہا کہ دہشت گردی عالمی امن اور سلامتی کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے ۔ ہندوستان ہر قسم کی دہشت گردی سے لڑنے ، خطے کو پرامن، محفوظ اور مستحکم بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے ۔ ہم شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ ادارہ جاتی صلاحیت کو فروغ دینے ، اراکین اور معاشرے کے درمیان تعاون کو بڑھانے اور تعاون کے جذبے کو تقویت دینے کیلئے پر امید ہیں۔
اس تناظر میں انہوں نے کہا کہ ہندوستان اگلے سال رکن ممالک کی وزارت دفاع کیلئے ایک ورکشاپ منعقد کرنے کی تجویز پیش کرتا ہے جس کا موضوع ’انسانی امداد اور آفات سے نجات ، خطرے میں کمی اور آفات سے بچنے کے لئے بنیادی ڈھانچہ‘ہے ۔ انہوں نے ایس اے سی او ممالک کے دفاعی مفکرین کے درمیان دلچسپی کے موضوعات پر سالانہ سیمینارز کے انعقاد کی تجویز بھی پیش کی دی۔
وزیر دفاع نے پرامن، محفوظ اور مستحکم افغانستان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان افغانستان کی خودمختاری، آزادی، قومی اتحاد اور خارجہ پالیسی میں مداخلت کا حامی نہیں ہے ۔
سنگھ نے سب پر زور دیا کہ وہ افغان انتظامیہ کو بات چیت کے ذریعہ قومی اتفاق رائے پیدا کرنے اور ملک میں ایک جامع اور نمائندہ سیاسی ڈھانچہ بنانے کی ترغیب دیں۔ انہوں نے اس معاملے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اہمیت کا بھی ذکر کیا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین کسی ملک کو ڈرانے یا دہشت گردوں کو پناہ دینے کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے ۔ انہوں نے افغانستان کے لوگوں کو انسانی امداد کی فراہمی اور ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ پر بھی زور دیا۔
یوکرین کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان بحران کے حل کیلئے روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتا ہے ۔انہوں نے کہا’’ ہندوستان یوکرین اور اس کے ارد گرد انسانی بحران کے بارے میں فکر مند ہے ۔ ہم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور اقوام متحدہ کے اداروں کی انسانی امداد پہنچانے کی کوششوں کی بھی حمایت کی ہے ‘‘۔
وزیر دفاع نے اپنے خطاب میں ایس سی او ممالک کے ساتھ ہندوستان کے قدیم تعلقات کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ سبھی خطے کی ترقی اور خوشحالی میں شراکت دار ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گرفتار دہشت گرد کا دہشت گردی میں پاک فوج کے کردار کا اعتراف

Next Post

فوجی وردی یا اس سے ملتے جلتے ملبوسات کی فروخت پر فوج کی تنبیہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں   ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت  پاکستانی شہری کے طور پر کرلی
اہم ترین

پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں  ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پر کرلی

2026-09-06
گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل
اہم ترین

گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل

2026-09-06
ادھم پور میں انکاونٹر شروع، گولیوں کا تبادلہ ‘کشتواڑ کے چھاترو میں آپریشن جاری
اہم ترین

بڈگام کے بالائی حصے میں فورسز کے ساتھ جھڑپ‘دہشت گرد ہلاک

2026-09-06
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر کی یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد

2026-09-06
گریز میں ہماری ریلی پر حملے میں بی جے پی ملوث:این سی
اہم ترین

امتیازی سلوک ؟’بی جے پی کو سہولت، این سی کو کچلا گیا‘

2026-09-03
Next Post
فوجی وردی یا اس سے ملتے جلتے ملبوسات کی فروخت پر فوج کی تنبیہ

فوجی وردی یا اس سے ملتے جلتے ملبوسات کی فروخت پر فوج کی تنبیہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.