جمعہ, مئی 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

وزیراعظم کا فریدآباد میں جدید ترین سہولتوں کے حامل امرتا اسپتال کا افتتاح

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-25
in مقامی خبریں
A A
وزیراعظم کا فریدآباد میں جدید ترین سہولتوں کے حامل امرتا اسپتال کا افتتاح
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:بی جے پی کی سری نگرمیں ترنگا ریلی کا اہتمام

بگلیہار ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ ڈیم کے تمام گیٹ بند

سرینگر///
وزیراعظم‘ نریندرمودی نے آج فریدآباد میں جدیدترین سہولتوں سے آراستہ امرتا اسپتال کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ہریانہ کے گورنر جناب بندارو دتاتریہ ، وزیراعلیٰ منوہرلال کھٹّر، نائب وزیراعلیٰ‘ دشینت چوٹالہ ، مرکزی وزیر جناب شری کرشن پال گوجر، اور سری ماتا امرتا نندامائی موجودتھیں۔
اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ جب کہ ملک امرت کا ل میں داخل ہورہاہے اوراجتماعی خواہشات اور عزائم کے خدوخال واضح ہورہے ہیں ، یہ بہت مناسب ہے کہ ملک کو سری ماتا امرتا نندامائی کا آشیرواد حاصل ہورہاہے۔ انھوں نے کہاکہ یہ اسپتال جدیدیت اور روحانیت کا حسین امتزاج ہے اوریہ ضرورت مند مریضوں کو قابل رسائل اورکفایتی علاج فراہم کرنے کاایک وسیلہ بنے گا۔انھوں نے کہاکہ امّا، محبت ، ہمدردی ، خدمت اور قربانی کی ایک مجسم مثال ہیں۔وہ بھارت کی روحانی روایت کا چلتاپھرتا نمونہ ہیں۔
وزیراعظم نے خدمت اور علاج معالجہ کی عظیم روایت کو نمایاں کرتے ہوئے کہاکہ بھارت ایک ایسا ملک ہے ، جہاں علاج معالجہ ایک خدمت ہے اورخیروعافیت ایک فلاحی کام ہے ، جہاں صحت اور روحانیت کا آپس میں ایک دوسرے سے تعلق ہے۔ہمارے پاس طبی سائنس ایک ویدکی حیثیت سے ہے۔ ہم نے اپنی طبی سائنس کو بھی آیوروید کانام دیاہے۔انھوں نے اجتماع کو یاد دلایاکہ صدیوں کی غلامی کے مشکل دور کے دوران بھی بھارت نے اپنی روحانی اورخدمت سے متعلق وراثت کو کبھی فراموش نہیں ہونے دیا۔
مودی نے ملک کی اچھی قسمت کو نمایاں کرتیہوئے کہاکہ پوجیہ امّا جیسی سنت کی شکل میں روحانی توانائی ہمیشہ ملک کے کونے کونے میں پھیلی رہے گی۔ وزیراعظم نے کہاکہ ہمارے مذہبی اورسماجی اداروں کے ذریعہ تعلیم اورعلاج معالجہ سے متعلق ذمہ داریاں پوری کرنے کا یہ نظام ، ایک طرح سے پرانے دور کا پی پی پی نمونہ ہے۔اسے سرکاری –نجی ساجھیداری کہتے ہیں لیکن میں اسے ایک ’’پرسپرپریاس‘‘ (باہمی کوشش ) کے طورپر بھی دیکھتاہوں۔
وزیراعظم نے میک ان انڈیا ویکسین اوربعض افراد کے ذریعہ اس کے خلاف پروپیگنڈہ چلائے جانے کے بارے میں تبصرہ کیا۔ جس کے نتیجے میں معاشرے میں کئی طرح کی افواہیں پھیلنی شروع ہوگئی تھیں۔وزیراعظم نے کہاکہ جب معاشرے کے مذہبی رہنما اور روحانی اساتذہ نے ایک ساتھ مل کر کے لوگوں سے کہاکہ وہ افواہوں پردھیان نہ دیں تو اس کا فوری طورپر اثرہوا۔ بھارت میں ، ٹیکے لگوانے کے سلسلے میں اس طرح کی ہچکچاہٹ کاسامنا نہیں کیاگیا، جیساکہ دوسرے ملکوں میں کیاگیاہے اورایسا روحانی رہنماؤں کے پیغامات کی وجہ سے ہواہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حالات کا سامنا کیے بغیر بین الاقوامی کرکٹ میں اتنی دور نہیں آسکتے: وراٹ کوہلی

Next Post

’فائر ایکسٹنگوشر‘سلنڈر دھماکہ، نوجوان ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مقامی خبریں

آپریشن سندور:بی جے پی کی سری نگرمیں ترنگا ریلی کا اہتمام

2025-05-16
مقامی خبریں

بگلیہار ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ ڈیم کے تمام گیٹ بند

2025-05-16
وادی میں شبانہ بارشیں اور تیز ہوائیں
مقامی خبریں

فوجی سربراہ کا بارہمولہ کے اگلے علاقوں کا دورہ جوانوں کے رول کو سراہا

2025-05-16
کٹھوعہ:جھرپ میں ۲ ملی ٹنٹ ہلاک‘۵ سیکورٹی اہلکار زخمی
مقامی خبریں

ریاسی اور کٹھوعہ میں مشتبہ نقل و حرکت کے بعد تلاشی آپریشن جاری

2025-05-16
logoo76-1
مقامی خبریں

ڈی جی بی ایس ایف نے جموں میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا

2025-05-16
نارکو دہشت گردی میں ملوث افرادسے سختی سے نمٹا جائے گا:ڈی جی پی پربھات
مقامی خبریں

پربھات کا ضلع ہسپتال پونچھ کا دورہ‘ زخمیوں کی عیادت

2025-05-16
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

سرینگر کے گرو بازار میں خوفناک آتشزدگی، پانچ رہائشی مکان خاکستر

2025-05-15
مقامی خبریں

شمالی کمان کے سربراہی کی ایل جی اور وزیر اعلیٰ سے علیحدہ ملاقاتیں

2025-05-15
Next Post
بانڈی پورہ سلینڈر دھماکے ایک شخص از جان دوسرا زخمی

’فائر ایکسٹنگوشر‘سلنڈر دھماکہ، نوجوان ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.