سرینگر//
جنوبی ضلع اننت ناگ میں بدھ کی شام کو’فائر ایکسٹنگوشر‘ (یعنی آگ بجھانے کا آلہ ) زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں جواں سال نوجوان کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ کے گانجی وارہ جنگلات منڈی میں بدھ کی شا کو آگ بجھانے کا آلہ زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس وجہ سے وہاں پر موجود ایک نوجوان شدید طورپر زخمی ہوا۔انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی نوجوان کو ہسپتال پہنچایا جہاں پر ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناخت حازق وانی ولد عبدالرحمن وانی ساکن بڈر کوکر ناگ کے بطور ہوئی ہے ۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔