جموں/ 24اگست
جموں وکشمیر کے کٹھوعہ ضلع کے دھارلتا بلاورگاوں میں حاملہ بیوی کو بے دردی کے ساتھ کرنے والے سپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او) کو حراست میں لیا گیا ہے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بیوی کو قتل کرنے کے بعد ایس پی او موہن لال گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش ہو گیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد بدھ کے روز مفرور ایس پی اوکو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا۔
اُن کے مطابق مذکورہ ایس پی او ضلع پولیس لائنز کٹھوعہ میں تعینات ہے اور منگل کے روز اُس نے اپنی حاملہ بیوی پر تیز دھار والے ہتھیار سے وار کرکے اُس کا کام تمام کیا تھا۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔