سرینگر///
جموں کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام میں پولیس اور فوج نے لشکر طیبہ سے وابستہ دو ملی ٹینٹ معاونین کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ۵۰آر آر‘۱۸۱ویںبٹالین سی آر پی ایف اور جموں وکشمیر پولیس نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد پیر کے روز بڈگام میں ملی ٹینٹوں کے دو ساتھیوں کو حراست میں لے کر اُن کے قبضے سے دو اے کے میگزین‘۴۵گولیوں کے راونڈ اور دوسرا قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا ۔
گرفتار شدگان کی شناخت شہنواز احمد بٹ ولد عبدالعزیز بٹ ساکن کرالہ پورہ اور سمیر احمد نجار ولد غلام احمد ساکن گنڈ چیک پورہ کنی پورہ کے بطور ہوئی ہے ۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ ملی ٹینٹ معاونین بڈگام میں سرگرم جنگجووں کو منطقی مدد فراہم کر رہے تھے ۔
پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔