بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

زیارتگاہوں‘ آستانوں اور بقعہ جات میں زبردستی چندہ وصول کرنے پر پابندی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-18
in مقامی خبریں
A A
زیارتگاہوں‘ آستانوں اور بقعہ جات میں زبردستی چندہ وصول کرنے پر پابندی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

سرینگر//
جموں کشمیر وقف بورڈ نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں زیارتگاہوں‘ آستان عالیہ، بقعہ جات میں مخصوص مقامات پر مستقل طور پر قابض لوگوں کے ذریعے’زبردستی‘ عطیات وصول کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
اس ضمن میں وقف بورڈ نے باضابطہ ایک حکمنامہ جاری کیا ہے۔
جموں و کشمیر وقف بورڈ کی جانب سے جاری کیے گئے حکمنامہ کے مطابق ’’جموں و کشمیر وقف بورڈ کو کچھ لوگوں کے خلاف بڑی تعداد میں یہ شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ زیارتگاہوں میں زبردستی اور استحصالی طریقوں سے عوام سے چندہ وصول کیا جا رہا ہے‘‘۔
حکمنامہ کے مطابق ’’بہتر گھرانوں سے تعلق رکھنے والے اور معاشی طور مستحکم ہونے کے باوجود بعض افراد زیارتگاہوں کے اندر مخصوص مقامات پر مستقل طور پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں۔ اور ایسی مثالیں بھی ہیں جب ایسے (مخصوص) مقامات کو بڑی رقم کے عوض آؤٹ سورس (معائدہ کے تحت فروخت) کیا جا رہا ہے، جو زیارتوں کے تقدس کی صریح خلاف ورزی ہے‘‘۔
وقف بورڈ کی جانب سے جاری حکمنامہ میں مزید کہا گیا ہے’’جبکہ، اس طرح کے غیر اخلاقی اعمال مقدس مقامات کی شبیہ کو نقصان پہنچانے کے علاوہ پہلے سے ہی مالی مشکلات سے جوجھ رہے جموں و کشمیر وقف بورڈ کے لیے مزید نقصان کا باعث ہیں۔ اس طرح کی چوری وقف بورڈ کی فلاحی اور بنیادی فرائض کی انجام دہی کی صلاحیت کو بری طرح سے محدود اور متاثر کر رہی ہے۔ اسکے علاوہ معاشرے کے غریب اور پسماندہ طبقات کی بہتری کے لیے سرگرمیاں، زائرین کو مختلف سہولیات فراہم کرنے اور مزارات پر بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے وقف کی صلاحیت اور سرگرمیاں بھی محدود ہو رہی ہیں‘‘۔
حکمنامہ میں کہا گیا ہے ’’بورڈ فلاحی اور مذہبی مقاصد کیلئے معرض وجود میں آیا ہے جو وقف املاک ، کاروباری ڈھانچوں، باغات، مساجد و زیارتگاہوں کے انتظام کے علاوہ اسکولوں اور دارالعلوم میں کم قیمت پر یا مفت تعلیم فراہم کر رہا ہے‘‘۔
بورڈ نے ایسے افراد کو بار بار ان سرگرمیوں سے باز رہنے کی تنبیہ بھی کی ہے، کیونکہ اس طرح کی سرگرمیوں سے زائرین کو تکالیف سے گزرنا پڑتا ہے۔
ان ’’غیر اخلاقی کاموں پر‘‘ پابندی عائد کرتے ہوئے حکمنامہ میں کہا گیا ہے ’’جموں و کشمیر یو ٹی کی زیارتگاہوں پر اس طرح کی تمام غیر اخلاقی سرگرمیوں پر فوری طور پر مکمل پابندی کا حکم دیا گیا ہے‘‘۔
’’سنٹرل وقف آفس مختلف مذہبی سرگرمیاں انجام دینے والوں کے دعووں کی بھی جانچ کرے گا۔ جموں و کشمیر یو ٹی کی زیارتگاہوں کے اندر، مزارات/مساجد پر تعینات ایگزیکٹو آفیسرز/منتظمین اور عملہ کو سختی سے پابندی کو من و عن نافذ کرنے کی ہدایت دی جاتی ہے۔‘‘
وقف بورڈ کی جانب سے حکمنامہ کی فوری تکمیل کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ ’’حکم عدولی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی‘‘ کا بھی عندیہ دیا گیا ہے۔
وہیں حکمنامہ کی تحریری کاپی ہیلپ لائن نمبرات کے ساتھ زیارتگاہوں پر چسپاں کی جائے گی۔ وہیں بورڈ نے عوام الناس سے ’’ایسے عناصر کے بارے میں مطلع کرنے کی درخواست‘‘ بھی کی ہے۔ علاوہ ازیں ’’حکمنامہ کو نافذ کرنے میں ملازمین کی جانب سے کوتاہی یا سستی قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈی جی ‘آئی ٹی بی پی کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

Next Post

مفرور ملی ٹینٹوں کو تلاش کرنے کیلئے راجوری میں ہائی الرٹ جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

2025-07-01
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
مقامی خبریں

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں خاتون منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-06-30
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
مقامی خبریں

سری نگر کے شالہ ٹینگ میں سڑک حادثہ، ایک کی موت دوسرا زخمی

2025-06-30
مقامی خبریں

پانپور میں معاون دہشت گرد کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

2025-06-30
داچھی گام نیشنل پارک بہترین محفوظ جنگلی حیات پارک قرار
مقامی خبریں

داچھی گام نیشنل پارک بہترین محفوظ جنگلی حیات پارک قرار

2025-06-29
مقامی خبریں

جموں کے بشنوہ میں ایک شخص کی تحویل سے ہیرائن جیسا مواد بر آمد

2025-06-29
مقامی خبریں

سرینگر پولیس نے ایک منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کی

2025-06-29
Next Post
مفرور ملی ٹینٹوں کو تلاش کرنے کی خاطر راجوری میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا

مفرور ملی ٹینٹوں کو تلاش کرنے کیلئے راجوری میں ہائی الرٹ جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.